Inquilab Logo

موٹر سائیکل کو چوری سے بچانےکے لئے یہ اقدامات اہم ہیں

Updated: January 09, 2021, 6:14 PM IST | Inquilab New Netwrok

موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں اب عام بات بنتی جارہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ موٹر سائیکل مالکان کسی بھی جگہ گاڑی کھڑی کرتے وقت کافی فکر مند رہتے ہیں۔ اسی کے پیش نظر اس مضمون میں ہم ان اقدامات کی طرف توجہ مبذول کرارہے ہیں جو بائیک کو چوری سے ہونےسے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

 موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں اب عام بات بنتی جارہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ  موٹر سائیکل مالکان کسی بھی جگہ گاڑی کھڑی کرتے وقت کافی فکر مند رہتے ہیں۔ اسی کے پیش نظر اس مضمون میں ہم ان اقدامات کی طرف توجہ مبذول کرارہے ہیں جو بائیک کو چوری سے ہونےسے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
فیول لاک سوئچ لگائیں 
  آپ بائیک کھڑی کرنے کے ساتھ اس کا فیول سوئچ لاک کردیں۔اس سے ہوگا یہ کہ انجن کو پیٹرول کی سپلائی بند ہوجائے گی ۔ اب اگر کوئی آپ کی بائیک اسٹارٹ بھی کرلے تو کچھ دور چلنے کے بعد بائیک بند ہوجائے گی۔ یہ ایندھن ٹنکی کے بالکل نیچے ہوتا ہے ۔ 
کِل سوئچ کا استعمال
 ِکِل سوئچ آج کل زیادہ تر بائیک میں دیا جاتا ہے۔ اس سوئچ کا استعمال آپ بائیک کو چوروں سے محفوظ رکھنے کیلئے کرسکتے ہیں۔ دراصل یہ سوئچ ایک بار بند ہوجائے تو آپ کک یا سیلف اسٹارٹ سے بائیک اسٹارٹ نہیں  کرسکتے۔  یہ سوئچ بائیک کوچورو ں سے بچانے میں بڑا مددگار ہے۔ یہ لال رنگ کا ہوتا ہے اور اگنشین سوئچ کے ٹھیک اوپر لگا ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ اسے استعمال نہیں کرتے ہیں۔ 
 متذکرہ بالا دونوں سوئچ کے علاوہ  اگر آپ اپنی بائیک کو مزید محفوظ بناناچاہتے ہیں تو آپ  کے لئے ایک اور متبادل موجود ہے۔  ان دنوں سینٹرل لاک ریموٹ کنٹرول سوئچ بھی مارکیٹ  میں  دستیاب ہے۔ یہ سوئچ بھی آپ اپنی بائیک میں لگاسکتے ہیں ۔ ایک بار اگر بائیک میں یہ سوئچ اسمبل کردیا جائے تو پھر ریموٹ کی مدد سے آپ اپنی بائیک کو لاک،اَن لاک کرسکتے ہیں۔  اگر یہ بائیک میں نصب ہوتو چور اُچکے آپ کی بائیک کو اسٹارٹ نہیں کرسکتے۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK