Inquilab Logo

وہاٹس ایپ کے یہ نئے فیچر اگلے ہفتے دستیاب ہونگے

Updated: July 09, 2020, 5:34 AM IST | Agency

گزشتہ دنوں آئی ٹی ویب سائٹس نے یہ قیاس آرائی کی تھی کہ وہاٹس ایپ میں کیو آر کوڈ، اینی میٹڈ اسٹکرز، ڈیسک ٹاپ اور ویب کیلئے ڈارک موڈ، گروپ کالنگ کے ایک نئے بٹن،۸؍ افراد سے ایک کلک پر کال کرنے اور ویڈیو میکسمائزیشن کے نئے فیچر پیش کئے جائیں گے

WhatsApp - Pic : INN
وہاٹس ایپ ۔ تصویر : آئی این این

گزشتہ دنوں آئی ٹی ویب سائٹس نے یہ قیاس آرائی کی تھی کہ  وہاٹس ایپ میں  کیو آر کوڈ، اینی میٹڈ اسٹکرز، ڈیسک ٹاپ اور ویب کیلئے  ڈارک موڈ، گروپ کالنگ کے ایک نئے بٹن،۸؍ افراد سے ایک کلک پر کال کرنے اور ویڈیو میکسمائزیشن کے  نئے فیچر پیش کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں تازہ اطلاعات کے مطابق وہاٹس ایپ اگلے ہفتے چند نئے فیچرز دستیاب کرائے گی ۔ چونکہ  دنیا بھر میں وہاٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد دو ارب سے تجاوز کرچکی ہے اور اب صارفین کیو آر کوڈز کا باہمی تبادلہ بھی کرسکیں گے۔ تاہم ڈارک موڈ کے متعلق ایک عرصے سے تقاضہ کیا جارہا تھا جو اب فون اور ویب دونوں کے لیے دستیاب ہوگا۔ اگرچہ یہ مارچ میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں کیلئے  پیش کردیا گیا تھا لیکن اب اسے ویب کے لیے تیار کیا گیا ہے۔دوسرا اہم فیچر اینی میٹڈ اسٹکرز کا ہے جو گفتگو کو مزید بہتراور پرلطف بنائیں گے۔ پھر ایک وقت میں۸؍ افراد کی گروپ کالنگ اپنی جگہ ایک اہم فیچر ہے۔ ایک اور اہم اختراع اسٹیٹس فیچر ہے جسے جس میں ٹٰیکسٹ، تصاویر، ویڈیو اور گفس شیئر کرائے جاسکیں گے لیکن وہ۲۴؍ گھنٹوں میں غائب ہوجائیں گے۔واٹس ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ تمام فیچرز اگلے چند ہفتوں میں سامنے آجائیں گے اور کیو آر کوڈز ویب لنکس اور پتوں کی شمولیت میں مدد دیں گے اور ان کی بدولت دوستوں کے فون نمبر اور نام فون میں محفوظ کرنے میں بہت سہولت مل سکے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK