Inquilab Logo

ہندوستان میں امسال یہ نئی الیکٹرک کاریںلانچ ہوں گی

Updated: January 23, 2021, 11:40 AM IST | Rishabh Parmar

ملک کے آٹو موبائل بازارمیں الیکٹرک کاروں کا زمرہ تیزی سے وسیع ہورہا ہے ،امسال ٹاٹا سے لے کر مہندرا تک کئی کمپنیاں اپنی گاڑیاں اتاریں گی

Electric Car - pic : INN
الیکٹرک کار ۔ تصویر : آئی این این

عالمی سطح پر آٹو موبائل انڈسٹری تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔  گزشتہ کچھ برسوں سے الیکٹرک وہیکل(ای وی) سبھی کی اپنی جانب  توجہ مبذول کرارہی ہیں۔ اس معاملے میں بھی ہندوستان میں مثبت تبدیلیاں دیکھی جارہی ہیں۔ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کا بازار تیزی سے وسیع ہورہا ہے۔ اس سمت میں دیسی کمپنیوں سے لے کر غیرملکی کمپنیوں نے تیزی سے پیش رفت کی ہے اور اپنے الیکٹرک زمرہ کو وسیع کرنے کیلئے سرمایہ کاری بڑھائی ہے۔  اس سال ٹاٹا سے لے کر مہندرا اور ٹیسلا  سے لے کر دیگر کئی کمپنیاں اپنی اپنی الیکٹرک کاریں ہندوستان میں پیش کریں گی۔ آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ اس سال کون کون سی الیکٹرک گاڑیاں ملک میں لانچ ہوں گی۔
ٹاٹا الٹروز
 ملک کی سب سے بڑی موٹر گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں میں سےایک ٹاٹا موٹر س ا س سال اپنی مقبول عام ہیچ بیک کار الٹروز کا الیکٹرک ویریئنٹ لانچ کرے گی۔ رپورٹ  کے مطابق ٹاٹاالٹروز ای وی کی ڈیزائن کافی حد تک اس کے پیٹرول اور ڈیزل ویریئنٹ کی طرح ہی ہوگی۔ تبدیلی کے لحاظ سے اس کے فرنٹ بمپر کا ڈیزائن کچھ مختلف ہوسکتا ہے۔ نئی ٹاٹا الٹروز ٹربو پیٹرول کو کمپنی نے ۲ء۰؍ لینگویج ڈیزائن پر تیار کیا ہے۔ الٹروز ای وی میںبھی ، ای وی کی بیجنگ کے ساتھ اسی طرح کا اسپورٹی لُک دکھائی دے گا۔ رپورٹس کے مطابق الٹروز ای وی ایک بار مکمل چارج ہونے پر ۳۰۰؍کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ اس میں واٹر پروف بیٹری نصب ہوگی۔
مہندرا ای کے یو وی۱۰۰
 ملک کی ایک اور اہم آٹوموبائل کمپنی مہندرا بھی اپنی پہلی الیکٹرک کار کو لانچ کرنے کی تیاری کرچکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سال کمپنی اپنی الیکٹرک کار ’ای کے یو وی ۱۰۰‘ کو لانچ کرسکتی ہے۔ یہ ہندوستان کی سب سے سستی الیکٹرک ایس یو وی ہوگی جو بہترین فیچرس سے لیس ہوگی۔ اس کی خاص یہ ہے کہ مہندرا ای کے یو وی ۱۰۰؍ الیکٹرک کار ۵۰؍منٹ میں ۸۰؍ فیصد چارج ہوجائے گی۔ اس الیکٹرک کار کا اگلا حصہ اس کے اسٹینڈرڈ ویریئنٹ کی طرح ہی لگتا ہے لیکن اس کے فرنٹ فیس میں ای فالکون کے بیج دئیے جائیں گے۔
ٹیسلا
 کاریں بنانے والی دنیا کی سب سےبڑی کمپنی ٹیسلا بھیا س سال اپنی الیکٹرک کاروں کے ساتھ ہندوستان میں قدم رکھنے جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹیسلا سب سے پہلے ہندوستانی بازار میں اپنی ماڈل ۳؍ کار کو اتارے گی۔ دنیا کے سب سے امیر کاروباری ایلن مسک کی یہ کمپنی دنیا بھر میں جدید تکنیک سے لیس تیز طرار کاریں بنانے کیلئے مشہور ہے۔ یہ کہا جارہا ہے کہ ٹیسلا ۲۰۲۱ء کے وسط میں اپنی پہلی کار ہندوستانی بازار میں لانچ کرے گی۔ ٹیسلا کی کاریں جدید فیچرس کے علاوہ سپر چارج اور آٹو ڈرائیو موڈ کے ساتھ بھی آتی ہے۔ 
 ٹیسلا کے علاوہ پورشے ٹیکین، آؤڈی ٹرون، جیگوار ون پیس، والوو ایکس سی ۴۰جیسی الیکٹرک کاریں بھی اس سال ہندوستانی بازار میں لانچ کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK