Inquilab Logo

ہیواوےکا نیا فلیگ شپ فون پی ۵۰؍پرو ایسا ہوگا

Updated: January 05, 2021, 12:32 PM IST | Agency

ہیواوے جلد ہی اپنا نیا فلیگ شپ فون ’ہیواوے پی ۵۰؍پرو‘ لانچ کرے گی۔ تاہم اس نئے فون کی لانچ سے قبل ہی تفصیلات لیٖک ہوگئی ہیں۔

Huawei P50 Pro
ہیواوے پی ۵۰ پرو

ہیواوے جلد ہی اپنا نیا فلیگ شپ فون ’ہیواوے پی ۵۰؍پرو‘ لانچ کرے گی۔ تاہم  اس نئے فون کی لانچ سے قبل ہی تفصیلات لیٖک ہوگئی ہیں۔  اس فون کی افشا ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہیواوے پی ۵۰؍ سیریز کے اس فون میں ۶ء۶؍انچ کا ڈسپلے ہوگا۔  فون کے رینڈر سے اشارہ ملتا ہے کہ اس بار بھی فون میں سائیڈ کرو ایجز اور نہ کے برابر بیزل ڈسپلے کا حصہ ہوں گے۔ تاہم گزشتہ سال کے پی۴۰؍ پرو کے ڈوئل سیلفی کیمرے کے برعکس اس بار پی۵۰؍ پرو میں سنگل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا جائے گا۔ اس فلیگ شپ فون میں  ایک اور نمایاں تبدیلی روایتی ایئرپیس کے حوالے سے ہے، جو پی ۴۰؍ سیریز کے فونز کے مقناطیسی ایئرپیس اسپیکر سسٹم کی جگہ لے گا۔ لیٖکس کے مطابق ہیواوے پی۵۰؍پرو میں سیمسنگ اور ایل جی کے او ایل ای ڈی ڈسپلے کو استعمال کیا جائے گا۔فون کے اندر کمپنی کا تیار کردہ کیرین۹۰۰۰؍پروسیسر ہوسکتا ہے۔فون کے حوالے سے دیگر تفصیلات اور تاریخ رونمائی کے بارے میں فی الحال کچھ معلوم نہیں۔ تاہہم ایک نئی رپورٹ کے مطابق ہیواوے کی جانب سے ایک جدید ۳؍ این ایم پروسیسر کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے جسے کیرین۹۰۱۰؍ کا نام دیا جائے گا۔یہ ۵؍این ایم پروسیس پر مبنی ہے، جو سیمسنگ کے ایکسینوس۱۰۸۰؍ اور کوالکم کے اسنیپ ڈریگن۸۸۸؍ کے مقابلے پر ہے۔ ایپل کی جانب سے بھی۳؍ این ایم پروسیسر کی تیاری پر کام ہورہا ہے جو کہ ٹی ایس ایم سی کی جانب سے تیار کیا جائے گا۔ تاہم ایپل کا یہ پروسیسر۲۰۲۲ء سے پہلے متعارف نہیں ہوسکے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK