• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: آلو اور مٹر کے رول

Updated: August 08, 2024, 9:49 PM IST | Mumbai

آلو اور مٹر کے رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Aloo Aur Matar Roll. Photo: INN
آلو اور مٹر کے رول۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: آلو آدھا کلو، نمک حسب ضرورت، سرخ مرچیں حسب ضرورت، کالی مرچیں (پسی ہوئی) ایک چمچہ، ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت، مٹر آدھا کلو، انڈے چار عدد، گھی حسب ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے آلو اُبال لیں اور اس کے بعد انہیں اچھی طرح چھیل لیں۔ ان میں نمک، سرخ مرچیں اور کالی مرچیں ملائیں۔ مٹر کے دانے علاحدہ برتن میں اتنی دیر تک پکائیں کہ وہ گل جائیں اور جب وہ گل جائیں تو ان میں بھی نمک، کالی مرچ ملا کر اچھی طرح مل لیں۔ اب پسے ہوئے آلوؤں کے ۲؍ یا ۳؍ انچ لمبے رول بنائیں اور ان کے درمیان پسے ہوئے مٹر رکھتے جائیں۔ اس کے بعد رول کے کنارے ملا کر انہیں بند رول کی شکل دے دیں۔ اب ان پر ڈبل روٹی کا چورا لگائیں۔ پھر پھینٹے ہوئے انڈوں میں انہیں ڈبو کر ہلکی آنچ پر تلیں۔ جب وہ سرخی مائل ہو جائیں تونکال لیں۔ شام کی چائے کے ساتھ ان رولز کو گرما گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK