بن کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: June 20, 2024, 9:08 PM IST | Mumbai
بن کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، پیاز ایک عدد، ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، انڈے دو عدد، بریڈ کرمبز ایک پیالی، پسی ہوئی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ دو عدد، نمک ایک چھوٹا چمچہ، برگربن چار عدد، سویا سوس ایک چھوٹا چمچہ، تیل دو کپ،سرکہ ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: قیمے میں پیاز، ادرک، لہسن کا پیسٹ، نمک سویا ساس، سرکہ،باریک کٹی ہوئی ہری مرچ،کالی مرچ،انڈے اور بریڈ کرمبز ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اب گہری سطح کے فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور قیمے کے بن سائز کے کباب بنائیں اور درمیانی آنچ پر تل کر کسی پیپر یا سادے کاغذ پر نکال لیں تاکہ اضافی تیل نکل جائے۔ پھر برگربنز کو ہلکا سا سینک لیں اور اس کے بعد اس میں کباب، پیاز، کھیرا، چٹنی اور کیچپ شامل کر لیں۔ مزے داربن کباب تیار ہے۔