Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چنے کی دال کے پکوڑے

Updated: July 10, 2025, 9:18 PM IST | Mumbai

چنے کی دال کے پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chane Ki Dal Ke Pakode. Photo: INN
چنے کی دال کے پکوڑے۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چنے کی دال ۲۵۰؍ گرام، لہسن ۶؍ جوئے، ادرک ۱۵؍ گرام، نمک اور ثابت لال مرچ حسب ِ ذائقہ، ہری مرچ ۴؍ سے ۶؍ عدد، سویا (ساگ) آدھی گڈی، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، پیاز ایک عدد، گھی یا تیل تلنے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: چنے کی دال کو دھو کر رات کو بھگو دیں اور اگر شام کو پکوڑے بنانا ہوں تو صبح کو بھگو دیں۔ سارا دن بھیگی رہنے کے بعد دال کو دھو کر صاف کریں اور سل پر باریک پیس لیں۔ اب اس میں پیاز اور سویا باریک کاٹ کر ملا دیں۔ زیرہ سفید ثابت ہی ملا دیں۔ لال مرچ ہاتھوں سے مسل کر یا سل پر ہلکا پیس کر ڈال دیں۔ ادرک، ہری مرچ، نمک اور لہسن سل پر باریک پیس لیں اور سب کچھ دال میں ملا کر ایک سا کر دیں۔ اب کڑاہی میں تیل سرسوں کا خوب کڑکڑائیں اور اس میں چھوٹے چھوٹے پکوڑے ڈالتے جائیں۔ ہلکی آنچ پر سرخ ہونے پر نکال لیں اور کھانے کے لئے چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK