• Tue, 18 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چیز جینی ڈوسا

Updated: July 25, 2024, 9:52 PM IST | Mumbai

چیز جینی ڈوسا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Cheese Jini Dosa. Photo: INN
چیز جینی ڈوسا۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ۳؍ کپ ڈوسا کا آمیزہ، سوا سوا کپ پیاز اور شملہ مرچ، آدھا آدھا کپ پتہ گوبھی اور گاجر (دونوں الگ الگ کدوکش کئے ہوئے)، ۳؍ چوتھائی کپ ٹماٹر (کٹے ہوئے)، تھوڑا سا ہرا دھنیا کٹا ہوا، ایک چوتھائی ایک چوتھائی کپ شیزوان چٹنی، ریڈ چلی سوس اور ٹماٹو کیچپ، ڈیڑھ چھوٹے چمچے گرم مسالہ پاؤڈر، ساڑھے ۴؍ چھوٹے چمچے چاٹ مسالہ، بٹر اور تیل حسب ِ ضرورت، آدھا کپ چیز کدوکش کیا ہوا۔
بنانے کا طریقہ: پیالے میں کٹی ہوئی شملہ مرچ، پیاز، پتہ گوبھی، گاجر، ٹماٹر اور ہرا دھنیا ملا کر الگ رکھیں۔ فرائنگ پین میں ایک بڑا چمچہ بٹر پگھلا کر ملائیں، سبزیوں کو تیز آنچ پر ایک ایک منٹ تک بھونیں۔ ایک ایک کرکے شیزوان سوس، ٹماٹو کیچپ، ریڈ چلی سوس، گرم مسالہ پاؤڈر اور چاٹ مسالہ ڈالیں۔ پوٹیٹو میشر سے میش کرکے آنچ سے اتار لیں۔ نان اسٹک پین کو دھیمی آنچ پر گرم کریں۔ پانی کے چھینٹے مار کر کپڑے سے پونچھ لیں۔ ایک بڑا چمچہ ڈوسا کا آمیزہ پھیلائیں۔ ایک بڑا چمچہ سبزیوں کا آمیزہ پھیلا کر دھیمی آنچ پر ڈھانک کر پکائیں۔ کدوکش کیا ہوا چیز ڈال کر ڈوسے کو کرسپی ہونے تک پکائیں۔ چیز کو پگھلنے پر پیزا کٹر سے ڈوسے کو ٹکڑوں میں کاٹ کر رول کریں۔ ناریل کی چٹنی کے ساتھ گرم گرم جینی ڈوسا پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK