Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن کے کباب

Updated: May 24, 2026, 9:05 AM IST | Mumbai

چکن کے کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Ke Kebab. Photo: INN
چکن کے کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن (کیوبز میں کٹے ہوئے) آدھا کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، تلی ہوئی پیاز ۲؍ سے ۳؍ چھوٹے چمچے، نمک ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا دھنیا آدھا چھوٹا چمچہ، لال مرچ (کُٹی ہوئی) آدھا چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، پسا زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، ہلدی پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، چنے کا پاؤڈر ایک سے ۲؍ چھوٹے چمچے، ہرا دھنیا تھوڑا سا، چیڈر چیز (کدوکش) ۴؍ چھوٹے چمچے، تیل ۲؍ چھوٹے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: ایک چوپر میں چکن، ادرک لہسن کا پیسٹ، تلی ہوئی پیاز، نمک، پسا ہوا دھنیا، کٹی لال مرچ، گرم مسالہ پاؤڈر، زیرہ، ہلدی، چنے کا پاؤڈر اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ اس قیمے میں چیڈر چیز شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور ۳۰؍ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ ہاتھوں میں تھوڑا سا تیل لگائیں اور قیمے کو سیخ کباب کی شکل دے دیں۔ آخر میں کباب کو ہلکی آنچ پر تیل میں پکا لیں اور گھر والوں کو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK