Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: گوشت کے رول

Updated: July 17, 2025, 10:12 PM IST | Mumbai

گوشت کے رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Gosht Ke Roll. Photo: INN
گوشت کے رول۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو (ثابت ٹکڑا لیکن چوتھائی انچ سے زیادہ موٹا نہ ہو اور پسندوں کی طرح ایک سا کٹا ہوا ہو)، گھی ۱۲۵؍ گرام، دارچینی پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، انڈے ۲؍ عدد، نمک اور لال مرچ حسب ِ ذائقہ، مٹر ۲۵۰؍ گرام، آلو ۱۲۵؍ گرام، بریڈ کا چورا حسب ِ ضرورت، ٹماٹر کا رس ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کے ٹکڑے کے کانٹے سے خوب گودیں اور اس کو کھینچ کھینچ کر یکساں چوکور شکل میں بنا لیں۔ اب ۲؍ چمچے گھی لے کر اس میں دارچینی، کالی مرچ، نمک اور لال مرچ ملا کر گوشت کے اوپر مل دیں۔ مٹر چھیل کر اُبال لیں اور ذرا سا نمک اور ذرا سا گھی ملا کر ہاتھ سے مسل لیں۔ آلو اُبال کر پیس لیں۔ اب ایک صاف چوکور کاغذ لیں، جس کی لمبائی چوڑائی گوشت کے ٹکڑے کے برابر ہو۔ اس پر گھی لگائیں اور مسالہ لگا گوشت اس پر پھیلا دیں۔ اب اس پر آدھے حصے میں ٹماٹر کا رس ملا کر پھیلا دیں اور دوسری طرف پسے ہوئے آلوؤں میں نمک اور مرچ ڈال کر پھیلا دیں۔ پھر گوشت کے مٹر والے حصے کو لے کر آلوؤں والے حصے کی طرح لپیٹ لیں۔ دبا کر زور سے لپٹیں تاکہ رول اچھا بنے۔ یہ رول فریزر میں رکھ دیں تاکہ سخت ہوجائے۔ ایک گھنٹہ کے بعد نکالیں اور تیز چھری سے آدھا انچ موٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ اور انڈا اور بریڈ کا چورا لگا کر گھی میں تل کر سرخ کرلیں۔ خیال رہے آنچ ہلکی رہے اور زیادہ الٹ پلٹ نہ کریں۔ بہت لذیذ رول تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK