ہریالی چکن تکّہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: February 25, 2024, 9:47 AM IST | Mumbai
ہریالی چکن تکّہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ۲۵۰؍ گرام چکن (بغیر ہڈی، ٹکڑوں میں کٹے ہوئے)، ایک کپ ہرا دھنیا، مٹھی بھر پودینہ، ۳؍ سے ۴؍ لہسن کے جوئے، ۳؍ بڑے چمچے فریش کریم، ایک بڑا چمچہ میدہ،۲؍ بڑے چمچے تیل، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: ہرا دھنیا، پودینہ، لہسن اور نمک ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس آمیزے کو چکن پر لگا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ کریم، میدہ اور ایک بڑا چمچہ تیل ملا کر چکن پر لگائیں۔ چکن کے ٹکڑوں کو سینک پر لگا لیں۔ تیل لگا کر سنہرا ہونے تک تندور پر سینک لیں۔ چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔