کوفتہ مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: July 04, 2024, 9:23 PM IST | Mumbai
کوفتہ مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
کوفتے کیلئے: قیمہ آدھا کلو، انڈا ایک عدد، پیاز ۲؍ عدد، ہری مرچ ۶؍ عدد پسی ہوئی، سرخ مرچ ایک چھوٹا چمچہ، لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چمچہ، خشخاش پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، بھنے ہوئے چنوں کا پاؤڈر ایک بڑا چمچہ۔
گریوی کیلئے: لہسن ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد کٹے ہوئے، سرخ مرچ ایک بڑا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، دہی ایک کپ، آئل آدھا کپ، نمک حسب ذائقہ، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے کوفتے کے تمام اجزاء قیمے میں ڈال کر مکس کریں اور اسے کوفتوں کی شکل دے کر ۱۰؍ منٹ کیلئے رکھ دیں۔ اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں ثابت گرم مسالہ فرائی کریں، پھر دہی اور دیگر تمام مسالے شامل کرکے کچھ دیر بھونیں۔ بھنے ہوئے مسالے میں آدھا کپ پانی شامل کرکے اس میں قیمے کے کوفتے ڈال دیں۔ کوفتوں کو گریوی میں ڈال کر ایک منٹ تک تیز آنچ پر پکانے کے بعد ۲۰؍ منٹ تک ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ گرما گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں۔