• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: کوفتہ پلاؤ

Updated: July 04, 2024, 9:25 PM IST | Mumbai

کوفتہ پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kofta Pulao. Photo: INN
کوفتہ پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، پیاز تین عدد، خشخاش ۲؍ بڑے چمچے (پسی ہوئی)، بھنے ہوئے کالے چنے آدھا کپ، بیسن آدھا کپ، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ ایک بڑا چمچہ، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ۔
پلاؤ کیلئے: چاول ۲؍ گلاس، آلو آدھا کلو، پیاز ۲؍ عدد، ادرک ایک بڑا چمچہ، لہسن ایک بڑا چمچہ ٹماٹر ۳؍ عدد، اچار مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ آدھا بڑا چمچہ، گرم مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۱۰؍ عدد، ہرا د ھنیا حسب ضرورت، تیز پات ۴؍ عدد، لونگ چند عدد، تیل تین بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ:
کوفتے کیلئے: قیمہ میں یہ سب اشیاء ڈال کر یکجان کریں اور اس کے گول کوفتے بنالیں۔ اگر قیمہ نرم ہو تو مزید بیسن ڈال کر ملائیں۔ پھر ان کو ڈیپ فرائی کرلیں۔
پلاؤ کیلئے : ایک دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز لال کریں۔ پھر زیرہ اور تیز پات ڈال کر تلیں۔ جب پیاز ہلکی گلابی ہونے لگے تو ادرک اور لہسن ڈال کر اتنا تلیں کہ لہسن پیاز سمیت سنہری ہوجائے پھر آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھکن ڈھانک دیں۔ پھر ٹماٹر، ہری مرچ، اچار، لال مرچ اور نمک ڈال کر اتنا بھونیں کہ سارے مسالے یکجا ہو کر گھی چھوڑ دیں۔ پھر آلو ڈال کر بھونیں۔ دو منٹ بعد ڈھکن ڈھانک دیں۔ جب پانی پکنے لگے تو چاول ڈال دیں اور ڈھکن رکھ کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ جب پانی خشک ہوجائے اور چاول بھی تقریباً پک جائیں تو گرم مسالہ اور ہرا دھنیا چھڑک کر دم پر رکھیں۔ اس کے بعد کھانے کیلئے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK