Inquilab Logo

ہندوستانی بازار میں دستیاب ٹاپ ۳؍ الیکٹرک اسکوٹر

Updated: December 04, 2021, 2:04 PM IST | Anil Yadav | Mumbai

پیور ای وی ای پلوٹو، ہیروالیکٹرک فوٹون اور اوکیناوا پریز پرو قیمت کےلحاظ سے جیب پر بوجھ بھی نہیں اورآلودگی کا ذریعہ بھی نہیں بنتے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ملک میں الیکٹرک اسکوٹرس کی مانگ بھی بڑھتی جارہی ہے۔ اگر آپ الیکٹرک بائیک خریدنا چاہتے ہیں اور کم قیمت میں بہترین رینج دینے والی الیکٹرک اسکوٹر  کے متلاشی ہیں تو اس مضمون میں ملک کی ۳؍ سب سے سستی الیکٹرک وہیکل اسکوٹر کے بارے میںبتارہے ہیں۔
پیور ای وی ای پلوٹو
 پیور کے ای وی ای پلوٹو الیکٹرک اسکوٹر کی  قیمت(دہلی ایکس شوروم)  ۷۱؍ہزار۹۹۹؍روپے ہے۔ اس کی ڈرائیونگ رینج تقریباً ۸۰؍کلومیٹر ہے۔ اسے مکمل چارج ہونے میں ۴؍ گھنٹے کا وقت لگتا ہے ۔ پیور ای وی ای پلوٹو(Epluto) میں ایئر کولڈ انجن دیا گیا ہے ۔ اس میں ۱۸۰۰؍ واٹ موٹر کا سپورٹ دیا گیا ہے ۔ پیور ای وی کو مکمل چارج کرنے میں ۴؍ گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ اس میں فرنٹ ڈسک اور ریئر ڈرم بریک دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اے بی ایس ، اسپیڈو میٹر، ڈیجیٹل ٹرپ میٹر دئیے گئے ہیں۔ 
(۲) ہیرو الیکٹرک فوٹون
 ہیروالیکٹرک فوٹون ایل آئی ماڈل کی (دہلی ایکس شوروم ) قیمت ۶۱؍ہزار ۸۶۶؍ روپے اور فوٹون ایل پی کی قیمت ۷۲؍ ہزار ۹۹۰؍ روپے ہے۔ اس کی ڈرائیونگ رینج تقریباً ۱۰۸؍ کلومیٹر ہے ۔ اس الیکٹرک اسکوٹر کو مکمل چارج ہونے میں ۵؍ گھنٹے کا وقت لگتا ہے ۔  ہیرو کے الیکٹرک فوٹون اسکوٹر کو ۲؍ ویریئنٹ میںہندوستانی بازار میں دستیاب کرایا گیا ہے۔ جس میں ۷۲؍ ایل آئی اور ایل پی شامل ہیں۔ اس کے ۷۲؍ ایل آئی ورژن کی قیمت ۶۱؍ ہزار ۸۶۶؍ روپے اور ایل پی ویریئنٹ کی قیمت ۷۲؍ہزار ۹۹۰؍روپے ہے۔ وہیں اس کی رینج کی بات کی جائے تو ہیرو کے اس اسکوٹر کو سنگل چارج کرنے پر یہ ۱۰۸؍ کلومیٹرکی رینج دیتا ہے۔  اس میں بیٹری ۷۶؍ وی ، ۲۶؍ اے ایچ کی دی گئی ہے جو ۱۲۰۰؍ واٹ موٹر پاور جنریٹ کرنے کی اہل ہے۔ وہیں اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار ۴۲؍ کلومیٹرفی گھنٹہ ہے ۔ اس کی بیٹری کو پوری طرح سے چارج کرنے میں ۵؍ گھنٹے کا وقت لگتا ہے ۔ اس میں کمبائنڈ بریکنگ سسٹم ، چارجنگ پوائنٹ، اسپیڈو میٹر اور کلاک دی گئی ہے۔
(۳) اوکیناوا پریز پرو
 اوکینا وا کے اس الیکٹرک اسکوٹر کی(دہلی ایکس شوروم) قیمت ۷۶؍ہزار ۸۴۸؍ روپے ہے۔ اس کی ڈرائیونگ رینج ۸۸؍ کلومیٹر ہے ۔ جبکہ اسے مکمل چارج کرنے میں ۳؍ سے ۴؍ گھنٹے کاوقت صرف ہوتا ہے۔اوکیناوا پریز پرو بھی ملک کی سستے الیکٹرک اسکوٹروںمیں سے ایک ہے۔ جس کی ابتدائی قیمت ۷۶؍ہزار ۸۴۸؍ روپے ہے۔ اس کے علاوہ اس کی بیٹری پیک کی بات کریں تو یہ ۲ء۰؍ کے ڈبلیوا یچ استعادد کے ساتھ آتا ہے۔ جسے چارج کرنے میں ۳؍ سے ۴؍  گھنٹے کا وقت لگتا ہے ۔اس اسکوٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار ۵۸؍ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس اسکوٹر کی بیٹری میں۳؍ سال کی وارنٹی دی جارہی ہے جس سے گاہک کے جیب پر اثر بھی نہیں پڑے گا۔ فیچرز کے لحاظ سے دیکھیں اس میں چارجنگ واپئنٹ، ڈی آر ایلز، ایل ای ڈی ٹیل لائٹ، ڈیجیٹل اسپیڈو میٹر اور ٹرپ میٹر دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK