Inquilab Logo

ایپل کے سستے آئی فون۹؍کا ٹرائل پروڈکشن شروع

Updated: February 03, 2020, 2:11 PM IST | Agency

ایپل کے سستے اسمارٹ فون آئی فون ۹؍کا انتظار طویل عرصے سے کیا جارہا ہے۔ اس فون کی جلد ہی لانچنگ کی جاسکتی ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق فون کا ٹرائل پروڈکشن شروع کردیا گیا ہے۔ ماڈی ڈرائیورس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون ایس ای کے اس پیش رو فون کا ٹرائل پورڈکشن شروع ہوچکا ہے۔

آئی فون ۔ تصویر : آئی این این
آئی فون ۔ تصویر : آئی این این

 ایپل کے سستے اسمارٹ فون آئی فون ۹؍کا انتظار طویل عرصے سے کیا جارہا ہے۔ اس فون کی جلد ہی لانچنگ کی جاسکتی ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق فون کا ٹرائل پروڈکشن شروع کردیا گیا ہے۔ ماڈی ڈرائیورس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون ایس ای کے اس پیش رو فون کا ٹرائل پورڈکشن شروع ہوچکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے ’’ایپل نے آخر کار آئی فون کا پروڈکشن شروع کردیا ہے۔‘‘بتایا جارہا ہے کہ یہ اسمارٹ فون کمپنی کے لیٹسٹ ماڈل کے مقابلے چھوٹے ڈسپلے والا ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فون مارچ میں لانچ کیا جاسکتا ہے، ایسے میں کمپنی کے پاس بڑا اسٹاک تیار کرنے کیلئے تقریباً ۶؍ہفتے کا وقت ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے رپورٹ ملی تھی کہ کورونا وائرس کے سبب فون کا پروڈکشن روک دیا گیا اور اس کی لانچنگ میں بھی دیر ہوسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق ابھی بھی کئی ایسے ایپل آئی فون کے چاہنے والےہیں جو آئی فون ۵؍ایس اور آئی فون ایس ای جتنے ڈسپلے والے آئی فون رکھنا پسند کرتے ہیں۔اس کےعلاوہ چھوٹے اسکرین کی وجہ سے اس کی قیمت بھی زیادہ نہیں رکھنا پڑے گی۔ یہی وجہ ہے کہ ایسےوقت میں جب سیمسنگ اور شیائومی سمیت متعددکمپنیاں بڑے ڈسپلے پر توجہ مرکوز کررہی ہیں،ایپل جیسی بڑی کمپنی۵؍انچ سے بھی چھوٹے ڈسپلے والا اسمارٹ فون لانے کی تیاری کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق فروری کے وسط تک آئی فون ۹؍کابڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع ہوجائے گا۔فیچر کی بات کریں تو نئے آئی فون میں بھی ۴ء۷؍انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ،ٹچ آئی ڈی کے ساتھ ہوم بٹن، اور بے حد پتلے بیزل دیئے ہوسکتے ہیں۔ اس کی قیمت تقریباً۳۹۹؍ڈالر(تقریباً ۲۸؍ہزار روپے)ہوسکتی ہے۔

iphone apple Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK