Inquilab Logo

اچانک مہمان آجائیں تو آزمائیں یہ طریقے

Updated: January 11, 2021, 11:47 AM IST | Madhuri Gupta

کبھی کبھار ایسا ہوجاتا ہے کہ مہمان اچانک آجاتے ہیں۔ ایسے میں خاتون خانہ کو چاہئے کہ بالکل پریشانی میں مبتلا نہ ہو۔ موجودہ دور میں باہر سے کھانا منگوانا آسان ہے مگر سمجھداری اور محنت کے ذریعے آپ بآسانی گھر پر ہی جھٹ پٹ بہت کچھ تیار کرسکتی ہیں، یہاں چند ترکیبیں بتائیں جا رہی ہیں

Kitchen
لگے بندھے انداز سے ہٹ کر کچھ نیا آزمانے کی کوشش بھی کی جانی چاہئے

اگر اچانک مہمان آجائیں یا گھر والوں نے اچانک کوئی فرمائش کر دیں تو ان نسخوں کو آزمائیں
ز اڑد دال کی بڑیوں کو چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ کر مکسر میں دردرا پیس لیں۔ خستہ کچوری میں بھرنے کا مسالہ منٹوں میں تیار ہے۔
ز بیسن کے پتلے پتلے چیلے بنائیں۔ ٹھنڈا ہونے پر ان کے پتلے پتلے ربن کاٹ لیں۔ رائی اور کری پتّے کا تڑکا لگائیں۔ باریک کٹا دھنیا پتہ اور کدوکش کیا ہوا ناریل سے سجا کر پیش کریں۔
ز دال کے پاپڑ کو لمبے پتلے ٹکڑوں میں کاٹ کر تل کر ٹیسٹی ڈِپ کے ساتھ پیش کریں۔
ز ۸؍ سے ۱۰؍ رسک کو مکسر میں پاؤڈر بنا لیں۔ اس میں ایک کپ پنیر، مکس دردرا میوہ جات، الائچی پاؤڈر اور تھوڑی سی پسی ہوئی چینی ملا کر پسندیدہ شکل دیں۔
ز ایک کپ سوجی اور ایک کپ دودھ ڈال کر حلوے جیسا گاڑھا پکائیں۔ پکاتے وقت اس میں باریک کٹی ہوئی مکس سبزیاں، گاجر، شملہ مرچ، پتہ گوبھی، پیاز، دھنیا پتہ اور ہری مرچ ملا دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر تھوڑا تھوڑا آمیزہ لے کر کٹلیٹ کی شکل دیں۔ کارن فلور کے آمیزے میں ڈبوئیں، بریٹ کے چورے میں لپیٹیں اور دھیمی آنچ پر تل لیں۔ صحت بخش کٹلیٹ سوس یا چٹنی کیساتھ پیش کریں۔
ز پیکٹ گلوکوز بسکٹ کا پاؤڈر بنائیں۔ پھر دودھ ڈال کر پکوڑوں جیسا گھول بنائیں۔ اس میں چٹکی بھر کھانے والا سوڈا ملا کر ۵؍ منٹ تک بیک کر اخروٹ کے ٹکڑے یا ایک بڑا چمچہ بادام کو چورا ملائیں۔ جھٹ پٹ کیک تیار ہے۔
ز گھر میں آئس کریم بریکس رکھی ہو تو اس میں دودھ اور کٹا ہوا میوہ جات ڈال کر مزیدار مشروب تیار کرلیں۔
ز جھٹ پٹ سموسے بنانے ہوں تو آلو اُبال کر مسالہ بنانے کے جھنجٹ میں نہ پڑیں۔ نمکین مونگ دال کو گرائنڈر میں دردرا پیس لیں۔ اس میں کٹا ہوا دھنیا پتہ، ادرک اور کٹی کشمش ملا کر سموسوں میں بھریں۔ نئے ذائقے سے پُر سموسے تیار ہو جائیں گے۔
ز جھٹ پٹ ذائقہ دار ڈوسا بنانے کے لئے ایک کپ سوجی میں آدھا کپ دہی، ہری مرچ اور ادرک کا پیسٹ، ایک بڑا چمچہ چاول کا آٹا ملا کر گاڑھا آمیزہ بنائیں۔ کدوکش کی ہوئی گاجر، باریک کٹی ہوا پتہ گوبھی، شملہ مرچ اور کٹا ہوا دھنیا پتہ پلیٹ میں رکھیں۔ ۲؍ بڑے چمچے آمیزے کو نان اسٹیک پین پر پھیلائیں۔ ایک چمچہ کٹی سبزیاں پھیلا دیں۔ پھر دونوں طرف سے سنہرا ہونے تک سینک کر پسندیدہ چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
ز میٹھے بسکٹ کو دردرا پیس لیں۔ پھر ان میں تھوڑا کٹا ہوا میوہ جات اور کوکو پاؤڈر ڈال کر ملائیں۔ اب کنڈینسڈ ملک ملائیں اور پھر چھوٹے چھوٹے رولز بنا کر ناریل کے چورے میں لپیٹیں۔ لذیذ میٹھا پکوان تیار ہے۔
ز ایک کپ گاڑھی دہی میں آدھا چقندر ملائیں۔ کٹا ہوا دھنیا پتہ، چٹکی بھر پسی ہوئی چینی اور حسب ِ ذائقہ پسی ہوئی کالی مرچ اور نمک ملائیں۔ لذیذ چٹنی تیار ہے۔
ز پیٹھے کی مٹھائی کو کدوکش کریں۔ ایک کپ پیٹے میں ایک کپ پنیر، ایک کپ ملک پاؤڈر، ایک چوتھائی کپ در درا میوہ جات اور چٹکی بھر کھانے والا زرد رنگ ملا دیں۔ تھوڑا تھوڑا آمیزہ ہاتھ میں لے کر اسے ’دل‘ کی شکل دیں۔
ز ۲؍ کپ دہی کو ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ باندھ کر لٹکا دیں۔ پھلوں کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ دہی کو خوب اچھے سے ہلا لیں۔ اس میں ۲؍ بڑے چمچے ملائی یا کریم، دودھ پاؤڈر اور ایک کپ دودھ ڈال کر ملائیں۔ پھر ۲؍ بڑے چمچے مکس فروٹ جیم ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔فریج میں ٹھنڈا کرکے ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں۔
ز ۲۰۰؍ گرام کھجور کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اس میں ۲،۲؍ بڑے چمچے بھنے سفید تل، خربوزے کے بیج، بھنی اور در دری مونگ پھلی اور خشک ناریل کدوکش کیا ہوا اچھی طرح ملا دیں۔ اس کی ۳؍ انچ لمبی اور ایک انچ چوڑی پٹی بنا دیں۔ بچوں اور بڑوں کے لئے ’انرجی بار‘ تیار ہے۔
ز جھٹ پٹ کھیر بنانے کے لئے ۲؍ کپ دودھ ابلنے رکھیں۔ دھیمی آنچ پر ۲؍ منٹ پکانے کے بعد ۲؍ بڑے چمچے پاؤڈر ملک ملائیں۔ ایک منٹ اُبالیں۔ پیٹھے کی مٹھائی کو کدوکش کرکے ملائیں۔ پنیر کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ملائیں۔ ذائقہ دار کھیر تیار ہے۔
ز بچوں کو دلیہ کھلانا مقصد ہو تو دلیہ کی میٹھی اڈلی بنائیں ۔ ایک کپ ڈلیہ کو چینی ملے آدھے کپ دودھ میں بھگو کر ۵؍ منٹ رکھیں۔ اس میں کٹی ہوئی کشمش، بادام، اخروٹ اور انجیر ملا دیں۔ پھر انہیں اڈلی مولڈ میں ایک ایک چمچہ آمیزہ ڈال کر بھاپ پر پکنے دیں۔ ملائی اور رنگ برنگے جیم سے سجا کر بچوں کو پیش کریں۔
ز اچانک مہمان آجائیں تو نمکین یا میٹھے بسکٹ پر چیز، ملائی، کریم یا جیم لگائیں۔ پھر چیری یا نمکین آلو بھجیاں سے سجا کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK