Inquilab Logo

ٹی وی ایس اپاچے ۲۰۰؍ ہندوستانی بازار میں اتاردی گئی

Updated: December 04, 2021, 2:20 PM IST | Agency

موٹر سائیکل ساز کمپنی ٹی وی ایس نے اپنی نئی موٹر سائیکل ٹی وی ایس اپاچے ۲۰۰؍ لانچ کردی ہے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

موٹر سائیکل ساز کمپنی ٹی وی ایس نے اپنی نئی موٹر سائیکل ٹی وی ایس اپاچے ۲۰۰؍ لانچ کردی ہے۔ ہندوستانی بازار میں اس کا راست مقابلہ بجاج پلسر این ایس ۲۰۰؍ سے ہے۔ اپ ڈیٹیڈ ٹی وی ایس اپاچے ۲۰۰؍ کو ۳؍ مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا جن میں گلوس بلیک، پرل وہائٹ اور میٹی بلیو شامل ہیں۔اس بائیک میں ۳؍ رائیڈنگ موڈز اسپورٹس، اربن اور رین دئیے جائیں گے۔ اس میں پری لوڈ ایڈجسٹ ایبل شوا فرنٹ سسپنشن، ٹی وی ایس اسمارٹ ایکسو نیکٹ بلیو ٹوتھ کنکٹی ویٹی، شوا ریئر مونو شاک اور ایڈجسٹ ایبل بریک اور کلچ لیور شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں نیا ایل ای ڈی اور ڈی آر ایل بھی دیا گیا ہے۔  اپاچے آر ٹی آر ۲۰۰؍ فور وی ۱۹۷ء۷۵؍ سی سی سنگل سلنڈر ، فور والو، آئل کولڈ انجن کے ساتھ ملتا ہے۔ جس میں ۵؍ اسپیڈ گیئر باکس دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK