Inquilab Logo

ٹی وی ایس کی نئی اسپورٹ بائیک اپاچے آر آر ۳۱۰؍بی ایس ۶ 

Updated: August 29, 2020, 1:25 PM IST | Ankit Dubey

یہ بائیک جدید فیچرس اور نئے انجن کے ساتھ ’اسپورٹ بائیک‘ کٹیگری میں ایک بہترین متبادل بن سکتی ہے

Apache rr310
اپاچے آر آر ۳۱۰

 ٹی وی ایس نے اپنی اسپورٹ بائیک ’ ٹی وی ایس اپاچے آر آر ۳۱۰‘ کو سب سے پہلے ۲۰۱۷ء میں بازار میں اتارا تھا۔ اب کمپنی نے اس  اسپورٹ بائیک کا بی ایس ۶؍ ماڈل  پیش کردیا ہے۔ کمپنی نےنئے ماڈل میں انجن کے ساتھ ساتھ کئی تبدیلیاں بھی کی ہیں۔ اس نئی اسپورٹ بائیک میں’رائیڈ بائے وائر تھروٹل، فل کلر انسٹرومنٹ کنسول، اسمارٹ فون کنکٹی ویٹی اور ۳؍انٹری لیول بریکنگ سسٹم (اے بی ایس) کا اضافہ کیا گیا ہے ۔لہٰذا اب  یہ بائیک ایک بہتر اسپورٹ بائیک بن گئی ہے ۔ اسے ہم نے ایک ہفتے تک دہلی کی سڑکوں پر چلایا ہے۔ اس دوران اس کی کارکردگی کیسی رہی وہ اس رپورٹ میں پیش کررہے ہیں۔
نئے فیچرس کا اضافہ
 دھیان رہے کہ ٹی وی ایس اپاچے آر آر ۳۱۰؍ کو ہم نے اسی سال کی شروعات میں چنئی میں مدراس موٹر ریس ٹریک پر آزمایا تھا۔ خیر ، پچھلے ایک ہفتے سے اس موٹر سائیکل کو ہم نے دہلی کی  سڑکوں پر خوب دوڑایا اور اس کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس نئی اسپورٹ بائیک کا ڈیزائن، ڈائمینشن اور کمپوننٹنس پہلے جیسا ہے۔ یعنی سسپنشن،  فریم ، باڈی پینل لگ بھگ پرانے ماڈل جیسا ہی ۔تاہم ا نجن اپ ڈیٹ ہوکر  بی ایس ۶؍ معیار کا ہوگیا ہے۔  اس بائیک میں بالکل نئے رنگ کا اضافہ کیا گیا ہے۔  کمپنی نے اس اسپورٹ بائیک میں مشیلین روڈ فائیو ٹائر دئیے ہیں ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سڑک پر بہتر گرفت تو دیتے ہی ہیں ساتھ ہی یہ پہلے سے زیادہ پائیدار ثابت ہوں گے۔
 اس بائیک میں فل کلر ۵؍ انچ ٹی ایف ٹی انسٹرومنٹ پینل دیا ہے جو ٹی وی ایس کے ذریعے اِن ہاؤس ڈیزائن اور کونٹینٹل کے ذریعے ڈیولپ کیا گیا ہے۔ اس میں ٹی وی ایس اسمارٹ کنیکٹ سسٹم کے ذریعے بلیو ٹوتھ کنکٹی ویٹی اور مخصوص موبائل ایپ سپورٹ ہے۔ جو ٹرن بائے ٹرن نیوی گیشن، ان کمنگ کال الرٹ، رائیڈ کے بعد پورا تجزیہ اور ریس ٹیلی میٹری کی پوری معلومات ملتی ہے۔ ڈے اینڈ  نائٹ موڈکے ساتھ اس میں ٹا پ اسپیڈ انڈیکٹر، فیول ، ٹرپ میٹرس کی معلومات بھی ملتی ہے۔ 
رائیڈ کے دوران کارکردگی کیسی رہی
 اس بائیک کی باڈی میں بھی کمپنی نے کئی اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ نئے انجن کے ساتھ اس میں کئی الیکٹرانک سینسر اور روایتی تھروٹل کیبل کی جگہ رائیڈ بائے وائر تھروٹل شامل کیا گیا ہے۔ تھروٹل بائے وائر کے ذریعہ آپ اس میں دئے گئے رین، اَربن، اسپورٹ اور ٹریک رائیڈنگ موڈس کو بھی بدل سکتے ہیں۔ اربن اور روڈ موڈس پر یہ صرف ۷۶۰۰؍ آرپی ایم پر ۲۵ء۵؍ بی ایچ پی کی پاور ۶۷۰۰؍ آرپی ایم پر ۲۵؍ این ایم کا ٹورک ملتا ہے۔ اسپورٹ اور ٹریک موڈ پر ۳۱۳؍ سی سی انجن کی پوری کارکردگی دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہ ۹۷۰۰؍ آرپی ایم پر ۳۴؍ بی ایچ پی کی پاور ۷۷۰۰؍ آرپی ایم پر ۲۷ء۳؍ این ایم کا ٹورک دیتا ہے۔ رین موڈ پر ۳؍ لیول کے اے بی ایس اور ٹریک موڈپر کم لیول کے اے بی ایس ملتے ہیں۔  ریس ٹریک پر نئی اپاچے آرآر ۳۱۰؍  بہتر  خوداعتمادی دکھاتی ہے۔ تھروٹل رسپانس کافی اسموتھ ہے اور پہلی جنریشن ماڈل کے مطابق اس میں وائبریشن کافی کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ تاہم انجن کا شور زیادہ محسوس ہوتا ہے ۔ 
نئے رائیڈس موڈس  
 شہری علاقوں میں چلانے کے دوران ٹی وی ایس اس بائیک میں ’گلائیڈ تھرو ٹیکنالوجی‘ بھی فراہم کررہی ہے تاکہ بغیر ایکسلریٹر دئیے شہروں میں اچھی رائیڈ مل سکے۔ ٹریفک میں تھروٹل بند کرنے کے بعد بھی انجن زیادہ رَیوزلیتا ہے اور بریک لگتے ہی یہ خود کو ایڈجسٹ بھی کرلیتا ہے ۔ اس بائیک کو ہم نے اپنے ٹرائل رن میں زیادہ تر اَربن موڈ پر چلایا  ۔ اس دوران بائیک نے کم ایندھن خرچ کرتے ہوئے زیادہ پاور دکھائی ۔ اس نئی بائیک کی رائیڈ کوالیٹی بہتر ہے اور خستہ حال سڑکوں پر بھی یہ آرام دہ محسوس ہوئی ۔  بارش کے دوران اس کا’ رین موڈ‘ کافی کارگر محسوس ہواا ور ٹائر کی سڑک پر گرفت اچھی تھی۔ 
ہمارا فیصلہ 
 ۲۰۲۰؍ٹی وی ایس اپاچے آر آر ۳۱۰؍ میں پچھلی جنریشن کے مقابلے کافی بہتری لائی گئی ہے۔ یہ بائیک نئے فیچرس او رتکنیک کی بدولت زیادہ ماڈرن ہوگئی ہے۔ اس بائیک کی قیمت ۲ء۴۵؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم) ہے۔ اگر آپ انٹری لیول فل فیئرڈ اسپورٹی بائیک کی تلاش کررہے ہیں تو یہ آپ کیلئے بہتر سودا ثابت ہوسکتی ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK