Inquilab Logo

ٹی وی ایس کی موٹرسائیکل رَیڈر ۱۲۵؍پیش، ۱۲۵؍سی سی کے زمرہ میں برتری بنائے گی

Updated: September 18, 2021, 1:52 PM IST | Ankit Dubaye | Mumbai

ہندوستان میں۱۲۵؍ سی سی کمیوٹرموٹر سائیکل سیگمنٹ میں جہاں کئی گاڑیاں موجود ہیں وہیں اسکے سیگمنٹ میں  خریدار کافی بڑھ گئےہیں۔ اس میں سب سےزیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکلوں میں ہونڈا ایس پی ۱۲۵؍ ہے،لیکن اب ٹی وی ایس نے اسے  سخت مقابلہ دینے کیلئے اپنی نئی ٹی وی ایس ریڈر ۱۲۵؍ لانچ کردی ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان میں۱۲۵؍ سی سی کمیوٹرموٹر سائیکل سیگمنٹ میں جہاں کئی گاڑیاں موجود ہیں وہیں اسکے سیگمنٹ میں  خریدار کافی بڑھ گئےہیں۔ اس میں سب سےزیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکلوں میں ہونڈا ایس پی ۱۲۵؍ ہے،لیکن اب ٹی وی ایس نے اسے  سخت مقابلہ دینے کیلئے اپنی نئی ٹی وی ایس ریڈر ۱۲۵؍ لانچ کردی ہے۔ جو کہ ٹرینڈکے ساتھ اسٹائلش، پرکشش اور طاقتور ہے۔ ہم نے اس نئی موٹر سائیکل کو ٹی وی ایس کے ہوسپور پلانٹ پر جاکر آزمایا ہے۔
ڈیزائن اورلُکس
 پہلی نظر میں ٹی وی ایس کی ریڈر (Raider) ۱۲۵؍ کافی زیادہ پرکشش نظر آتی ہے اور یہ کمیوٹرسے زیادہ اسپورٹس بائیک لگتی ہے۔ ۱۲۵؍ سی سی سیگمنٹ میں یہ سب سے زیادہ پریمیم موٹر سائیکل ہے۔ نئے ہینڈلس ریڈر کو الگ ہی پہچان دیتے ہیں اور یہ دیکھنے پر کہیں سے بھی ۱۲۵؍ سی سی والی موٹر سائیکل نظر نہیں آتی ہے۔ گاہکوں کو نئی فل ایل ای ڈی یونٹ کافی پسند آئے گی۔ اس  میں ۱۰؍لیٹر کی ایندھن ٹنکی دی گئی ہے۔ ٹنکی پر کالے رنگ کی فنشنگ اور شارپ ڈیزائن ۱۵۰؍ سی سی والی موٹر سائیکل کو بھی پھیکا کردیتے ہیں۔ پچھلی جانب کمیوٹر کے ساتھ اسپورٹی ڈیزائن دیکھنے کوملتا ہے۔الائے سے بنی سنگل گریب ریل اور پلاسٹک پینلس کافی فنکشنل لُک دیتے ہیں۔ فرنٹ میں ۸۰؍ سے ۱۰۰؍ سیکشن اور ریئر میں ۹۰؍ سے ۱۰۰؍ سیکشن کے ساتھ ۱۷؍ انچ کے ٹائر کافی عمدہ لگتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں گیس چارجڈ ۵؍ اسٹیپ ایڈجسٹ ایبل مونو شاک کے ساتھ ٹھیک ٹھاک ٹائر پوری طرح اسے اسپورٹی بناتے ہیں۔ بائیک کا وزن ۱۲۳؍ کلو گرام ہے اور ٹائر زیادہ چوڑے اسلئے بھی کمپنی نے نہیں دئیے کیونکہ مائیلیج پر اثر پڑسکتا تھا اور اس سیگمنٹ کے خریدار مائیلیج پر سب سے زیادہ دھیان دیتے ہیں۔گاڑی پر پینٹ فنش عمدہ ہے۔ پلاسٹک کوالیٹی بھی کافی اچھی ہے۔ یہ کہنے میں مبالغہ نہیں کہ ایگزاسٹ ناٹ اس سیگمنٹ کی دوسری موٹر سائیکل کو پچھاڑتا ہوا نظر آرہا ہے اور یہ گاہکوں کو یقیناً پسند آئے گا۔
تکنیک
 ٹی وی ایس ریڈر ۱۲۵؍ میں کمپنی نے ریورس ایل سی ڈی ڈسپلے فراہم کیا ہے جس میں وہ سبھی معلومات ملتی ہے جو کہ آپ کو ایک پریمیم موٹر سائیکل سے مل جاتی ہے۔ چھوٹی یونٹ میں سبھی معلومات ہے جس میں ٹرپ میٹرس، ڈسٹنس ٹو ایمپٹی انڈیکٹر، آئڈل اسٹارٹ آف سوئچ، آئڈل اسٹارٹ اسٹاپ انڈیکٹر اور ایوریج اسپیڈ ریکارڈ ۔ اس کے علاوہ بائیک میں سائیڈ اسٹینڈ کٹ آف سوئچ بھی سیفٹی فیچر کے طور پر دیا ہے۔ موجودہ ٹرینڈ کے ساتھ ٹی وی ایس اسمارٹ ایکس کنیکٹ بلیو ٹوتھ فنکشن بھی دینے والا ہے جو کہ ٹاپ ویریئنٹ میں ہوگا۔ اس میں فیچرس کے طور پر کال اور ایس ایم ایس الرٹ نیوی گیشن،ڈیجی لاکر ایپ پر مبنی کافی سارے فیچرز دیکھنے کو ملیں گے۔
ایرگنامکس 
  کمپنی نے اس میں اَپ رائٹ رائیڈنگ پوزیشن دی ہےجو کہ اسپورٹی ہونے کے ساتھ آرام دہ بھی ہے۔ اسپورٹی لُک کیلئے سیٹیں دی ہیں جو کافی  آرام دہ بھی ہے۔ سیٹ کی اونچائی ۷۸۰؍ ایم ایم ہے جس کے باعث ۵؍ فٹ کے قد والے افراد بھی اسے آسانی سے چلاسکتے ہیں۔ وہیل بیس ۱۳۲۶؍ ایم ایم ہے اور اس میں ۱۸۰؍ ایم ایم کا گراؤنڈ کلیئرنس ملتا ہے۔
طاقت اورانجن استعداد
 ٹی وی ایس رَیڈر ۱۲۵؍ میں کمپنی نے ۳؍ والو والا ۱۲۴ء۸؍ سی سی کا ایئر کولڈ انجن دیا ہے ۔ یہ انجن ۷۵۰۰؍  آرپی ایم پر ۱۱ء۲؍ بی ایچ پی  کی پاور  اور ۶؍ہزار آرپی ایم پر ۱۱ء۲؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے۔ چلانے کے دوران آپ پہلی بار میں کہنے لگیں گے کہ یہ سیگمنٹ کی اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی والی موٹر سائیکل ہے۔ پاور ڈلیوری اچھی ہے اور ۵؍ اسپیڈ ٹرانسمیشن کافی عمدہ ہے۔ پانچویں گیئر پر انجن آرام دہ ردعمل دیتا ہے۔ ٹی وی ایس کا کہنا ہے کہ اس کی ٹاپ اسپیڈ ۹۹؍ کلومیٹر فی گھنٹے ہے۔  ہوسپور پلانٹ پر موجود ٹیسٹ ٹریک پر پاور موڈ کے ساتھ اسے ۱۰۵؍  کلومیٹر فی گھنٹے کی ر فتار تک کی ٹاپ اسپیڈ پر دوڑایا گیا ہے۔ موڈ س کی بات ہورہی ہے تو بتادیں اس میں ۲؍ رائیڈ موڈس ایکو اور پاور ملتے ہیں جو کہ سیگمنٹ میں پہلی بار کسی موٹر سائیکل میں دئیے گئے ہیں۔ دونوں موڈس میں بہت زیادہ فرق تو دیکھنے کو نہیں ملے گا لیکن ایکو پر آپ کو عمدہ مائیلیج کے ساتھ اچھی رائیڈنگ ملتی ہے۔ پاور موڈ پر ریڈر تھوڑی جارح رائیڈنگ کا تجربہ دیتی ہے۔ 
 ٹی وی ایس کا دعویٰ ہے کہ آئڈل اسٹارٹ اسٹاپ ٹیکنالوجی کے باعث یہ موٹر سائیکل ۶۰؍ کلومیٹر فی لیٹر سے زیادہ کا مائیلیج دیتی ہے اور ہمارے ٹیسٹ کے دوران رَیڈر نے ایسا ہی کچھ دکھایا ہے۔ کارنرنگ کے دوران بائیک کافی تیز طرار لگتی ہے لیکن ٹائر س کے تئیں تھوڑا اعتماد ڈگمگاجاتا ہے۔ حالانکہ کمپنی نے کمیوٹر اور اسپورٹی سیٹ اپ کے درمیان ایکدم عمدہ  توازن  بنایا گیاہے۔ فرنٹ میں ٹیلی اسکوپک فورک ملتے ہیں جو کہ کافی زیادہ سافٹ ہیں۔بریکنگ کی بات کریں تو فرنٹ میں ڈسک اور ریئر میں  ڈرم بریک والا ویریئنٹ ہم نے چلایا ہے۔ حالانکہ بیس ماڈل میں فرنٹ اور ریئر دونوں طرف ڈرم بریک ملتے ہیں۔  ڈسک بریک کے ساتھ رائیڈ تیز رفتار پر ہیوی بریک بھی لگتاہے تو وہ کنٹرول نہیں کھوتا اور صحیح معنوں میں بریکنگ سیگمنٹ کی سب سے عمدہ گاڑی نظر آتی ہے۔
قیمت اور مقابلہ
 ٹی وی ایس رَیڈر ۱۲۵؍کی ابتدائی قیمت ۷۷؍ہزار ۵۰۰؍روپے ہے جو کہ ٹاپ اینڈ ویریئنٹ ۸۵؍ہزار ۴۶۹؍روپے تک جاتی ہے۔ ریڈر کے مقابلے میں ہیرو گلیمر کی قیمت کم ہے۔ لیکن بجاج پلسر ۱۲۵، پلسر این ایس ۱۲۵؍ اور ہونڈا شائن ایس پی ۱۲۵؍سے ٹی وی ایس ریڈر کی قیمتیں کم ہیں۔
ہمارا فیصلہ
 قیمت، فیچرس اور طاقت کے حساب سے ۱۲۵؍ سی سی سیگمنٹ میں ٹی وی ایس ریڈر اب تک کی سب سے بہترین موٹر سائیکل ثابت ہوئی ہے۔ دیکھا جائے تو یہ گاہکوں کو  اسپورٹی لکس اور فیچرس کے ساتھ کافی زیادہ پسند آئے گی۔ ۱۸-   ۲۸؍ سال کے لوگ جو پہلی موٹر سائیکل کا خواب دیکھ رہے وہ کم قیمت میں ایسی موٹر سائیکل چاہتے ہیں جو ان کے لائف اسٹائل سے ہم آہنگ ہوجائے تو ٹی وی ایس رَیڈر ان لوگوں کیلئے بہترین موٹر سائیکل ثابت ہوگی۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK