Inquilab Logo

ٹویٹر ،آڈیو ٹویٹ طرز کے ایک منفرد فیچر کی آزمائش کررہا ہے

Updated: December 24, 2020, 8:45 AM IST | Agency

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر اب ’آڈیو ٹویٹ ‘ طرز کے ایک نئے فیچر کو متعارف کرانا چاہتی ہے اور اس فیچر کی آزمائش جاری ہے

Twitter
ٹویٹر

 مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر اب ’آڈیو ٹویٹ ‘ طرز کے ایک نئے فیچر کو متعارف کرانا چاہتی ہے اور اس فیچر کی  آزمائش  جاری ہے ۔   آڈیو اسپیس کی طرح ایک بیٖٹا ورژن ریلیز کیا ہے اور بعض صارفین کو اس کے استعمال کی ترغیب دی ہے، اس آپشن کی بدولت چھوٹے گروہ صرف آواز پر مبنی ورچول رومز بناسکیں گے۔اس حوالے سے خبر میں دیئے گئے بعض اسکرین شاٹس اس کی وضاحت کرتے ہیں۔ اس طرح صارفین یا تو آڈیو سن سکتے ہیں یا پھر اس گفتگو میں حصہ بھی لے سکتے ہیں۔ جامنی رنگ کے آئیکون  آڈیو میٹنگ کو ظاہر کرتے ہیں اور آئیکون سے خارج ہوتے بلبلے جاری گفتگو کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس ماہ کے اوائل میں ٹویٹر نےاس نئے فیچر کا اعلان کیا تھا اور اب ٹیسٹ کے لئے  کئی لوگوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ٹویٹر نے کہا ہے کہ ٹویٹر پر انسانی آواز کا اضافہ جذبات، ہمدردی اور دیگر ایسے احساسات کوعیاں کرتا ہے جو متن میں کہیں کھوجاتے ہیں، اسی لئے  ہم آواز والے ٹویٹ کو لوگوں سے رابطے کی ایک نئی راہ قرار دے رہے ہیں کیوں کہ کبھی کبھی تو ٹیکسٹ ناکافی ثابت ہوتا ہے۔اس کی نشاندہی ٹویٹ فیڈ میں اوپر کی جانب کی جائے گی کہ کس نے آواز والا ٹویٹ بھیجا ہے لیکن دوسری ہی جانب کسی بھی جاری گفتگو میں بھی لوگ براہِ راست شامل ہوسکیں گے اور روم میں جاکر ساری روداد سن سکیں گے۔تجزیہ کاروں کے مطابق کسی مشہور شخصیت کو فالو کرنے والے مداح اب ان کی آواز سن سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK