Inquilab Logo

الیکٹرانک آلات سے کورونا وائرس وائر ختم کرنیوالا یو وی لیمپ

Updated: January 20, 2021, 12:25 PM IST | Agency

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی کوشاں ہیں۔ ایک کمپنی نے ایسا الٹراوائلٹ لیمپ بنایا ہے جو لیپ ٹاپ ،ماؤس اور دیگر الیکٹرانک آلات سے کورونا وائرس کو ختم کردیتا ہے۔

UV Lamp - Pic : INN
یو وی لیمپ ۔ تصویر : آئی این این

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی کوشاں ہیں۔ ایک کمپنی نے ایسا الٹراوائلٹ لیمپ بنایا ہے جو لیپ ٹاپ ،ماؤس  اور دیگر الیکٹرانک آلات سے کورونا وائرس کو ختم کردیتا ہے۔ امریکہ کے لاس ویگاس میںگزشتہ ہفتے منعقدہ سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش میں ٹارگوس نامی کمپنی نے ایک الٹرا وائلٹ لیمپ متعارف کرایا ہے۔ الٹراوائلٹ شعاعوں کی مدد سے یہ لیمپ  کمپیوٹر کی بورڈ اور ماؤس (یا کسی بھی چیز کے اوپر) رکھ کر آن کیا جائے تو وہ۵؍ منٹ میں۹۹ء۹؍فیصد وائرس اور بیکٹریا کا خاتمہ کردیتا ہے۔ اس میں ایسے موشن سینسر موجود ہیں جو خودکار طور پر اس وقت بند کردیتے ہیں جب صارف کی بورڈ یا ماؤس پر کام شروع کرتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایک جراثیم کش ’بیک پیک‘ بھی متعارف کرایا، جس میں۱۵؍ سے۱۷؍ انچ کے لیپ ٹاپ کو رکھا جاسکتا ہے۔اس بیگ میں جراثیم کش کوٹنگ موجود ہے جو کورونا یا کسی اور بیماری کا خطرہ کم کرتے ہیں۔یہ الٹرا وائلٹ لیمپ اور بیگ آئندہ چند ماہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔تاہم کمپنی کی جانب سے ان کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ان مصنوعات کو تیار کرنے کا مصد لوگوں کے اندر تشویش کو کم کرنا ہے کہ وہ اپنی ٹیکنالوجی مصنوعات کے باعث کورونا وائرس کا شکار نہ ہوجائیں۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK