Inquilab Logo

ویوونے اینڈرائیڈ پرمبنی اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا

Updated: November 23, 2020, 1:25 PM IST | Agency

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے اپنا اینڈرائیڈ پر مبنی نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ چین میں کمپنی کی سالانہ ڈیولپر کانفرنس کے دوران ویوونے ’اوریجن او ایس‘ متعارف کرایا ہے۔

Vivo OS
ویوو آپرینٹنگ سسٹم

 اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے اپنا اینڈرائیڈ پر مبنی نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ چین میں کمپنی کی سالانہ ڈیولپر کانفرنس کے دوران ویوونے ’اوریجن او ایس‘ متعارف کرایا  ہے۔  کمپنی نے بتایا کہ یہ  فن ٹچ او ایس کی جگہ لے گا۔فن ٹچ او ایس کے مقابلے میں اوریجن او ایس کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں ویجیٹس کو ترجیح دی گئی ہے اور ’Grid‘ جیسا لے آؤٹ دیا گیا ہے۔یہ ویجیٹس خود کو نوٹیفکیشنز کے ساتھ اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں اور اسے ’Nano Alerts‘ کا نام دیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اوریجن او ایس کی بنیاد۳؍ ستونوں پر کھڑی کی گئی جو اسمارٹ فون صارفین کے مطالبات پر مبنی ہیں یعنی ڈیزائن، اسموتھ نیس اور کنویننس۔ بیان میں کہا گیا کہ اوریجن او ایس میں جانے پہچانے فیچرز کو نئے زبردست ڈیزائنز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے تاکہ بہترین اسمارٹ فون تجربہ فراہم کیا جاسکے۔اینڈرائیڈ پر مبنی دیگر کمپنیوں کے دیگر تمام اسکن ورژنز کے مقابلے میں ویوو کا فن ٹچ او ایس کافی حد تک ایپل کے آئی او ایس سے ملتا جلتا ہے، یعنی ویسا ہی نوٹیفکیشن ڈیزائن، کلر پیلیٹ وغیرہ۔اوریجن او ایس میں ٹائل والا ڈیزائن ایپل کے آئی او ایس۱۴؍ سے بہت زیادہ مختلف ہے جو ویوو کے مطابق ایک چینی ورژن Huarong Dao سے متاثر ہے۔ویوو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اوریجن او ایس فن ٹچ کے مقابلے میں اسمارٹ فون کے ریسورسز کا کم استعمال کرتا ہے ۔فی الحال ویوونے یہ اعلان نہیں کیا ہےکہ اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK