Inquilab Logo

ویوو کا نیا مڈرینج فون ویوو وی۲۰؍ ایس ای

Updated: September 29, 2020, 12:23 PM IST | Agency

ویوو نے اوسط قیمت کا اپنا نیا اسمارٹ فون’ویوو ۲۰؍ ایس ای‘متعارف کرایا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اس سیریز کا سب سے سستا ماڈل ہے جسے ویوو وی۲۰؍ ایس ای کا نام دیا گیا ہے جو فیچرز کے لحاظ سے مڈرینج ہے مگر اس کی قیمت کافی کم رکھی گئی ہے

vivo vs20
وویو وی ایس ۲۰

ویوو نے اوسط قیمت کا اپنا نیا اسمارٹ فون’ویوو ۲۰؍ ایس ای‘متعارف کرایا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اس سیریز کا سب سے سستا ماڈل ہے جسے ویوو وی۲۰؍ ایس ای کا نام دیا گیا ہے جو فیچرز کے لحاظ سے مڈرینج ہے مگر اس کی قیمت کافی کم رکھی گئی ہے۔  دھیان رہے کہ گزشتہ ہفتے  ہی  ویوو نے وی۲۰؍ سیریز کے۲؍ فون وی۲۰؍ اور وی۲۰؍ پرو متعارف کرائے تھے ۔ اس فون میں۶ء۴۴؍ انچ کا ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ موجود ہے۔ فون میں فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر نصب ہے اور کمپنی کے مطابق اس نئے اسمارٹ فون کا وزن ۱۷۱؍ گرام ہے۔ ڈیوائس کے اندر اسنیپ ڈریگن۶۶۵؍ پروسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج موجود ہے ۔ویوو وی۲۰؍ ایس ای میں۴۱۰۰؍ایم اے ایچ بیٹری۳۳؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق۶۲؍ فیصد بیٹری۳۰؍ منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔ اینڈرائیڈ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے فن ٹچ او ایس۱۱؍ سے کیا گیا ہے۔ فون کے بیک پر۳؍ کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا۴۸؍ میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔فرنٹ پر سیلفی کیمرا۳۲؍ میگا پکسل کا ہے جو واٹر ڈراپ نوچ میں ہے۔فی الوقت یہ نیا اسمارٹ فون  ویوو نےملائیشیا میں متعارف کرایا  ہے۔ یہاں اس کی  قیمت۱۱۹۹؍ ملائیشین رنگیت (۲۱؍ہزار ۳۰۰؍روپے) ہے۔ ہندوستان میں وی۲۰،وی۲۰؍ پرواور وی ۲۰؍ایس ای اگلے ماہ لانچ کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK