Inquilab Logo

والوو ایکس سی ۶۰:محفوظ ،آرام دہ اور پُرکشش کار

Updated: January 08, 2022, 2:01 PM IST | Anirban Metra | Mumbai

والوو کارس نے حال ہی میں ’ایکس سی ۶۰‘ ایس یو وی کو ہندوستانی بازار میں پیش کیا ہے۔ یہ ایک درمیانی سائز کی اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل کار ہے، جسے لوگ کافی پسند کررہے ہیں۔

Volvo XC60:.Picture:INN
والوو ایکس سی ۶۰:۔ تصویر: آئی این این

والوو کارس  نے حال ہی میں ’ایکس سی ۶۰‘ ایس یو وی کو ہندوستانی بازار میں پیش کیا ہے۔ یہ ایک درمیانی سائز کی اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل کار ہے، جسے لوگ کافی پسند کررہے ہیں۔  ۲۰۲۱؍  فیس  لفٹ ایکس سی ۶۰؍ کی قیمت ۶۱ء۰؍لاکھ روپے (ایکس شوروم) ہے اور یہ سنگل فل لوڈیڈ ٹِرِم میں دستیاب ہے۔  اس میں کیا تبدیلیاں  کی گئی ہیں اور اس کا ڈرائیونگ کا تجربہ اس رپورٹ میں پیش کیا جارہا ہے۔
انجن:  سویڈن کی کاریں بنانے  و الی کمپنی والوو  اپنی کاروں کو ڈیزل سے ’پیٹرول پلس  الیکٹریفکیشن‘ حکمت عملی کے تحت اپ ڈیٹ  کررہی ہے۔ اسلئے والوو ایکس سی ۶۰؍ اب ۲؍  لیٹر ٹربو چارج پیٹرول انجن کے ساتھ آرہی ہے۔ انجن کو ۸؍ اسپیڈ گیئر باکس سے جوڑا گیا ہے ۔ یہ انجن ۲۵۰؍ ہارس پاور اور ۳۵۰؍ این ایم کا پیٖک ٹورک پیدا کرتا ہے۔ جسے آل وہیل ڈرائیو سسٹم سے لیس کیا گیا ہے۔
تکنیکی استعداد:  اس نئی کار انجن بالکل تازہ دم اور نیا معلوم ہوتا ہے۔ اس کی کارکردگی اوسط ہے ۔ پیٹرول انجن کو ۴۸؍ وی مائلڈ ہائبرڈ موٹر کے ذریعہ طاقت دی گئی ہے۔ جو بریک لگانے کے دوران خود کار طریقے سے چارج کرتا ہے ۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ہائبرڈ سیٹ اَپ انجن کو ٹریفک یا اسٹیبل رفتار سے چلانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ  بہتر مائیلیج کے ساتھ اچھی رائیڈ کوالیٹی دیتی ہے۔ کم رفتار پر خراب سڑکوں پر بہت آرام دہ محسوس ہوتی ہے۔ اس کی ہینڈلنگ اچھی ہے۔ 
ڈیزائن  : والوو ایکس سی ۶۰؍ کا ڈیزائن زیادہ تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری پیڑھی کا ماڈل ۲۰۱۸ء میں لانچ کیا گیا تھا۔یہ نئی کار اس جیسی ہی لگتی ہے۔ اس فیس لفٹ ورژن میں کچھ معمولی تبدیلیاںکی گئی ہیں۔ الائے وہیل کا ڈیزائن نیا ہے  اور ٹیل گیٹ کا بھی ۔ ٹیل گیٹ پر کروم بلاک لیٹرز میں والوو لکھاہواہے۔ ڈیزائن اچھا اور متوازن ہے ۔ سامنے کی جانب ہیڈلائٹس ’تھور ہیمر لے آؤٹ‘ میں دیا ہوا ہے۔ کروم گِرِل بڑی نظر آتی ہے ۔
اندرونی حصہ: کیبن کا ڈیزائن اچھا اور اعلیٰ کوالیٹی کا ہے۔ ڈیش بورڈ میں بناوٹی لکڑی کے مٹیریل کا استعمال کیا گیا ہے ۔ کرسٹل گیئر لیور کیبن کی خوبصورتی بڑھاتا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ آرام کے معاملے میں ایکس سی ۶۰؍ ڈیجیٹل ڈرائیور ڈسپلے، پینورامک سن رُوف  اور وِلکن ساؤنڈ اسٹیریو اور مساج اور وینٹی لیشن کی سہولیات موجود ہیں۔ ایکس سی ۶۰؍ میں سیمی آٹونومس ڈرائیونگ فیچرز سیگمنٹ ہیں۔ اس میں لین کِیپ اسسٹ ، اَڈاپٹیو کروز کنٹرول، پارکنگ اسسٹ اور بریکنگ اسسٹ جیسے کئی فیچرز شامل ہیں۔
ہمارا فیصلہ:  والوو ایکس سی ۶۰؍ ایک محفوظ، پریمیم اور فیچر سے بھرپور ایس یو وی کار ہے۔ حالانکہ اس میں اب ڈیزل انجن دستیاب نہیں ہے۔ یہ ایس یو وی بھلے ہی مرسڈیز جی ایل سی ، بی ایم ڈبیو ایک ۳؍ یا آؤڈی کیو ۵؍ جتنی فروخت نہیں ہوئی لیکن والوو کی گاڑیاں پسند کرنے والوں کو یہ ضرور اپنی جانب متوجہ کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK