Inquilab Logo

کار میں حد سے زیادہ وزن بڑھانے سے کیا نقصانات ہوتے ہیں؟

Updated: February 27, 2021, 1:10 PM IST | Inquilab News Network

ایسا کئی بار ہوتا ہے جب لوگ آپ اپنی کار میں ضرورت سے زیادہ افراد کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ اس سے آپ کی کار ’اوور لوڈ ‘  ہوجاتی ہے۔ حالانکہ زیادہ تر لوگوں کو کار میں اوور لوڈنگ میں دقت نہیں نظر آتی ہے۔

Car - Pic : INN
کار ۔ تصویر : آئی این این

 ایسا کئی بار ہوتا ہے جب لوگ آپ اپنی کار میں ضرورت سے زیادہ افراد کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ  اس سے آپ کی کار ’اوور لوڈ ‘  ہوجاتی ہے۔  حالانکہ زیادہ تر لوگوں کو کار میں اوور لوڈنگ میں دقت نہیں نظر آتی ہے۔ جبکہ دیکھا جائے تو  اوور لوڈنگ ،  کار کے لئے بھی بالکل بھی ٹھیک بات نہیں ہے ، ساتھ ہی اس کے کچھ پرزوں کو نقصان بھی ہوتا ہے۔ 
سسپینشن کمزور ہوتے ہیں:جب بھی آپ اپنی کار میں گنجائش سے زیادہ افراد کو بٹھاتے ہیں تو اس سے کار کے سسپینشن پر دباؤ پڑتا ہے ۔ اگر یہ سلسلہ مسلسل ہوتا ہے تو اس سے سسپینشن کمزور ہونے لگتا ہے۔ کار میں اگر لمبے وقت تک اوور لوڈنگ کی جائے تو اس سے سسپینشن ٹوٹنے کا بھی خطرہ رہتا ہےا ور آپ کسی بڑے حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں ایسے میں اوور لوڈنگ نہیں کرنا چاہئے۔
باڈی فریم:کار کا باڈی فریم ایک طے مدت تک ہی وزن اٹھاسکتا ہے۔ اگر ضرورت سے زیادہ لوگوں کو کار میں بٹھایا جائے تو اس سے باڈی فریم میں دراڑیں پڑسکتی ہیں۔ اس کے بعد یہ فریم کمزور ہوکر ٹوٹ سکتا ہے ۔ اس کی مرمت میں آپ کو کافی پیسے خرچ کرنے پڑسکتے ہیں۔
ٹائر:جب کار میں ضرورت سے زیادہ لوگوں کو بٹھایا جاتا ہے تو اس سے ٹائرس پر سب سے زیادہ دباؤ پڑتا ہے۔ نتیجتاً ٹائرس جلدی گھس جاتے ہیں اور بار بار پنکچر بھی ہوجاتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ٹائرس کی گرفت بھی کم ہوجاتی ہے۔ کار کے ٹائرس ایک بار گھس جائیں تو انہیں بار بار بدلوانا بھی پڑتا ہے۔ اگر آپ کار کے ٹائرس کو درست حالت میں رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیشہ اوورلوڈنگ سے گریز کرنا چاہئے۔   ٹائرس  اگر متاثر ہوں گے تو کار حادثہ کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔ 
انجن:جیسے ہی کار اوورلوڈنگ کی وجہ سے کار کا وزن بڑھتا ہے انجن پر دباؤ پڑنا بھی شروع ہوجاتا ہے ۔ دباؤ کی وجہ سے انجن اتنا زیادہ گرم ہوجاتا ہے کہ اس کا مائیلیج کم ہونے لگتا ہے۔ اوور لوڈنگ زیادہ وقت تک کی جائے تو کار کے انجن کے ڈیمیج ہونے کا خطرہ بھی بنارہتا ہے۔ بڑھتی پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا کرنا آپ کی جیب پر بھی بھاری پڑسکتا ہے۔  لہٰذا مشورہ یہی ہے کہ کار میں اوورلوڈنگ سے گریز کریں ۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK