Inquilab Logo

اوپو فائنڈ ایکس ۵؍ پرو میں کیا خاص ہوگا؟

Updated: February 10, 2022, 1:07 PM IST | Agency | Mumbai

اوپو کے نئے فلیگ شپ فون فائنڈ ایکس۵؍ پرو کی پہلی جھلک جنوری۲۰۲۲ء میں سامنے آئی تھی اور اب نئی لیٖک میں اس کی تمام تر تفصیلات کا انکشاف کیا گیا ہے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

اوپو کے نئے فلیگ شپ فون فائنڈ ایکس۵؍ پرو کی پہلی جھلک جنوری۲۰۲۲ء میں سامنے آئی تھی اور اب نئی لیٖک میں اس کی تمام تر تفصیلات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ون فیوچر کی نئی لیٖک میں فون کے ڈیزائن اور تکنیکی تفصیلات کو بیان کیا گیا ہے۔ فائنڈ ایکس۵؍ پرو میں اسنیپ ڈریگن۸؍ جنریشن ۱؍ پروسیسر موجود ہوگا جبکہ ایڈرینو۷۳۰؍ گرافک چپ استعمال کی جائے گی۔ اسی طرح۱۲؍ جی بی ریم اور۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج ڈیوائس کا حصہ ہوگی۔ فون میں۶ء۷؍ انچ کا امولیڈ ڈسپلے۱۲۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہوگا جبکہ۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ۸۰؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دستیاب ہوگی۔لیٖک کے مطابق فرنٹ پر ممکنہ طور پر۳۲؍ میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا جائے گا جبکہ بیک پر۳؍ کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا۔فون کا مین کیمرا۵۰؍ میگا پکسل کا ہوگا جس کے ساتھ۱۳؍ میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا بھی اس سیٹ کا حصہ ہوگا۔کیمرا سیٹ اپ کے لئے  اوپو کے اپنے تیار کردہ امیج پروسیسنگ چپ کو استعمال کئے  جانے کا امکان ہے۔لیٖک رپورٹ کے مطابق اس فون کی قیمت ۱۲۰۰؍ یورو (ایک لاکھ ۲؍ہزار ۶۶۸؍روپے کم وبیش) ہوسکتی ہے۔فیچرز کے لحاظ سے یہ کافی حد تک ون پلس۱۰؍ پرو جیسا محسوس ہوتا ہے اور یہ قابل فہم بھی ہے کیونکہ ون پلس اب اوپو کا ذیلی برانڈ ہے۔ابھی فون کو متعارف کرانے کی تاریخ سامنے نہیں آئی مگر فروری کے آخر یا مارچ کے شروع میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK