Inquilab Logo

نئے سال سے ان اسمارٹ فون پر وہاٹس ایپ متاثر ہوگا

Updated: December 31, 2020, 11:22 AM IST | Agency

دنیا کی مقبول عام سوشل میڈیا ایپ ’وہاٹس ایپ‘ یکم جنوری۲۰۲۱ء سے کروڑوں فون پر متاثر ہوگی یا بند ہوجائے گی۔ جن فونز پر یہ متاثر ہوگی ان فون کے آپریٹنگ سسٹم پر اس کا نیا ورژن اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

WhatsApp
وہاٹس ایپ

دنیا کی مقبول عام سوشل میڈیا ایپ ’وہاٹس ایپ‘ یکم جنوری۲۰۲۱ء سے کروڑوں فون پر متاثر ہوگی یا بند  ہوجائے گی۔ جن فونز پر یہ متاثر ہوگی ان فون کے آپریٹنگ سسٹم پر اس کا نیا ورژن اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ تاہم جو صارفین پرانے ایپل یا اینڈرائیڈ فون پر استعمال کررہے ہیں ان کے لئے بری خبر یہ ہے کہ ان کے فونز پر اب یہ ایپ کام نہیں کرےگی۔اگر کوئی آئی فون آئی او ایس نائن یا اس سے بھی جدید ورژن پر نہیں چل رہا یا آپ کا اینڈائیڈ فون کم ازکم 4.0.3  ورژن یعنی آئسکریم سینڈوچ سے پیچھے ہے تو شاید وہاٹ ایپ نہ کھلے۔ اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ آئی فون فوراور اس سے نیچے کے سارے ماڈلز پر وہاٹس ایپ بند ہوجائے گا کیونکہ وہ ان کا آئی او ایس اپ گریڈ ہوکر بھی آئی او ایس۹؍ تک نہیں پہنچ سکے گا۔دوسری جانب آئی فون فور ایس، آئی فون فائیو، آئی فون فائیو ایس، آئی فون سِکس اور آئی فون سکس ایس جیسے اسمارٹ فون ماڈل آئی او ایس نائن کے اجرا سے پہلے فروخت کئے گئے لیکن ان میں سافٹ ویئر اپ ڈیشن کا امکان موجود ہے۔ دوسری جانب اینڈرائیڈ فون بڑی تعداد میں متاثر ہوں گے کیونکہ کم قیمت ہونے کی بنا پر یہ فون پوری دنیا میں مقبول ہیں۔یکم جنوری۲۰۲۱ء کے ساتھ ہی سیمسنگ گلیکسی ایس ٹو، ایچ ٹی سی ڈیزائر، اور ایل جی آپٹیمس بلیک واٹس ایپ چلانے سے قاصر رہیں گے۔ ان فونز پر واٹس ایپ بند ہوسکتا ہے جن میں ایپل آئی فون ، ون سے فور تک کے ماڈل،سیمسنگ گلیکسی ایس ٹو،ایچ ٹی سی ڈیزائر،ایل جی آپٹیمس بلیک،موٹرولا ڈروئڈ لیزر،۲۰۱۰ء سے پہلے ریلیز ہونے والا کوئی بھی اینڈرائیڈ فون شامل ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK