Inquilab Logo

آخر مسکرانے میں کنجوسی کیوں کرتے ہیں؟

Updated: July 01, 2020, 9:44 AM IST | Inquilab Desk

متعدد تحقیق یہ بتاتی ہیں کہ مخصوص صورتحال میں مسکرانے کا مطلب خود کو کمزور ظاہر کرنا یا ایک طرح سے ہتھیار ڈالنے کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ جو لوگ کم مسکراتے ہیں وہ خود کو مضبوط سمجھتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ وہ ہر صورتحال کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور ان میں وہ صلاحیت ہے۔ ایسے تمام لوگ ہمیں روزانہ مل جاتے ہیں جو بے وجہ ہی مسکرا کر چلے جاتے ہیں اور ایسے بھی لوگ ملتے ہیں، جنہیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ شاید یہ زندگی میں کبھی مسکرائے ہی نہیں۔

Muslim Women - Pic : INN
مسلم خاتون ۔ تصویر : آئی این این

ایسے تمام لوگ ہمیں روزانہ مل جاتے ہیں جو بے وجہ ہی مسکرا کر چلے جاتے ہیں اور ایسے بھی لوگ ملتے ہیں، جنہیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ شاید یہ زندگی میں کبھی مسکرائے ہی نہیں۔ کوئی انہیں گھمنڈی سمجھتا ہے، تو کوئی غمگین.... آیئے، جانتے ہیں کہ وہ ایسے کیوں ہیں؟
ٹیسٹوسٹیرون کا ہائی لیول
 ریسرچ بتاتے ہیں کہ جن کی ٹیسٹوسٹیرون (Testosterone) سطح زیادہ ہوتی ہے وہ کم مسکراتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین کے مقابلے مرد کم مسکراتے ہیں۔
مضبوط قوت ِ ارادی
 متعدد تحقیق یہ بتاتی ہیں کہ مخصوص صورتحال میں مسکرانے کا مطلب خود کو کمزور ظاہر کرنا یا ایک طرح سے ہتھیار ڈالنے کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ جو لوگ کم مسکراتے ہیں وہ خود کو مضبوط سمجھتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ وہ ہر صورتحال کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور ان میں وہ صلاحیت ہے۔
جذبات
 تحقیق اس بات کی جانب بھی اشارہ کرتی ہیں کہ جذباتی حساسیت ہنسنے اور مسکرانے سے جوڑ کر دیکھی جاتی ہے، کم مسکرانے والے لوگ اتنے حساس نہیں ہوتے یعنی وہ کم حساس ہوتے ہیں۔
بات چیت سے گریز
 کم مسکرانے والے دوسروں کی باتوں اور سوچوں سے کم اتفاق رکھتے ہیں۔ مسکراہٹ کو بات چیت کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے، ایسے میں کم مسکرانے والے دوسروں سے زیادہ بات چیت کرنا پسند نہیں کرتے ہیں۔
سخت رویہ ظاہر کرنا
 کچھ لوگ مؤثر، مضبوط یا کرخت نظر آنے کی کوشش میں کم مسکراتے ہیں۔ شاید یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کی پرورش کے دوران ذہن میں یہ بات بٹھا دی جاتی ہے یا حالات انہیں ایسا محسوس کراتی ہیں کہ مسکرانا انہیں کمزور بنا سکتا ہے یعنی مسکراہٹ کو وہ کمزوری کی نشانی ماننے لگتے ہیں۔
ناخوش
 زندگی سے جنہیں بہت سی شکایتیں ہیں جو خوش نہیں ہیں وہ چاہ کر بھی مسکرا نہیں پاتے۔
کڑوے تجربات
 زندگی کے کچھ کڑوے تجربے اور جو لوگ جذباتی طور پر چوٹ کھائے ہوتے ہیں کبھی یا پھر استحصال کا شکار بھی ہوئے ہوتے ہیں تو وہ خود کو بچانے اور جذبانی ٹھیس پہنچانے سے بچانے کے لئے نہ مسکرانے کو ایک حفاظتی ردعمل کے طور پر دیکھتے ہیں۔
سنجیدگی سے لیں
 کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ دوسرے انہیں زیادہ سنجیدگی سے لیں اس لئے وہ کم مسکراتے ہیں کیونکہ ان کی یہ سوچ ہوتی ہے کہ مسکرانے سے دیگر لوگ انہیں اتنی سنجیدگی سے نہیں لیں گے یا ان کی باتوں کو اتنی اہمیت نہیں دیں گے جتنا وہ چاہتے ہیں۔
سمجھدار ظاہر کرنا
 کم مسکرانے والے خود کو سمجھدار ظاہر کرنے کے لئے ایسا کرتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے ہنسنا مسکرانا بچپنا ظاہر کرتا ہے۔ وہ سوچتے ہیں کہ کم مسکرانا انہیں زیادہ سمجھدار ظاہر کرے گا اور لوگ انہیں زیادہ اہمیت دیں گے۔
نقاب
 کچھ لوگ اپنے آپ کو ظاہر نہیں کرنا چاہتے یعنی نقاب لگا لیتے ہیں۔ جس سے ان کی تکلیف یا جذبات دوسروں پر ظاہر نہ ہوں۔ کہیں نہ کہیں وہ تکلیف میں ہوتے ہیں مگر وہ کسی سے کہنا نہیں چاہتے، اس لئے وہ دوسروں سے اتنا گھلنا ملنا نہیں چاہتے، جہاں لوگ ان کی مسکراہٹ کے پیچھے کے درد کو پہچان سکیں۔ وہ سنجیدہ اور خود کو مضبوط ظاہر کرنے کے لئے یہ نقاب لگا لیتے ہیں۔
اہمیت کم نہ ہو
 کچھ لوگوں کی یہ پختہ ذہنیت بن جاتی ہے کہ بات بات پر یا جب نا تب مسکرانے والوں کی اہمیت کم ہوجاتی ہے۔ ہر کسی کو دیکھ کر مسکرا دینے سے وہ شخص بھی آپ کی قدر نہیں کرتا جسے دیکھ کر آپ مسکراتے ہیں۔
خوبصورت نظر لگتے
 کچھ لوگوں میں یہ جذبات گھر کر جاتی ہے کہ مسکراتے ہوئے وہ اچھے نہیں لگتے یا تو ان کے دانت خراب ہوتے ہیں یا انہیں کبھی کسی نے کہا ہوتا ہے کہ وہ سنجیدہ زیادہ اچھے لگتے ہیں، اس لئےبھی وہ کم مسکراتے ہیں۔
اَنا
 یہ بھی ایک وجہ ہے، کیونکہ کئی مرتبہ آپسی رشتوں یا دوستوں میں بھی لوگ یہ سوچتے ہیں کہ ایک پیاری سی مسکراہٹ سے اگر جھگڑا ختم ہوتا ہے تو کیا برائی ہے مگر وہیں کچھ لوگ اپنی اَنا کی وجہ سے ایسا نہیں کرتے بلکہ یہ سوچتے ہیں کہ مسکرا کر بھلا میں کیوں جھک جاؤں، غلطی تو سامنے والے کی تھی، مَیں کیوں پہل کروں.... اگر سامنے والا پہل کرتا ہے تو بھی وہ جلدی سے اپنا ردّعمل ظاہر نہیں کرتے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اتنی جلدی معاف کرنے پر اگلی مرتبہ آپ کو وہ سنجیدگی سے نہیں لیں گے اور آپ کی اہمیت دھیرے دھیرے ختم ہو جائے گی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK