Inquilab Logo

وائز ایپ :۲؍جی انٹرنیٹ میں آن لائن کلاس کیلئے کارگر ایپ

Updated: September 08, 2020, 11:08 AM IST | Agency

یہ ایپ آئی آئی ٹی بامبے سے گریجویٹ مبین مسعودی اور بلال عابدی نامی دوستوںنے بنائی ہے

wise app
وایز ایپ

 انٹرنیٹ کی دھیمی رفتار آن لائن کلاسیز کے دوران بڑی ہی پریشان کن صورتحال پیدا کرتی ہے۔ اسی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی آئی ٹی بامبے سے گریجویٹ ۲؍دوستوں نے ’وائز ایپ  
Wise App: Live online classes on 2G network
نامی کارگر موبائل ایپ بنائی ہے جو دھیمی رفتار کےا نٹرنیٹ میں بھی موثر انداز میں کام کرتی ہے۔ ’انڈین ایکسپریس ‘ کی رپورٹ کے مطابق اس ایپ کے ذریعہ کشمیر کے سری نگر میں شاکر رشید اپنے ۷۰؍ سے زائد طلبہ کو آن لائن پڑھارہے ہیں اور بہت ہی خوش ہیں کہ آن کلاسیز بناء کسی پریشانی کے ٹوجی اسپیڈ میں بھی بہترین طریقے سے منعقد ہورہی ہے۔چونکہ کشمیر میں ان دنوں انٹرنیٹ کی رفتار دھیمی  ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران طلبہ کو پڑھانے میں اساتذہ کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہیں پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کشمیر کے مبین مسعودی اور لکھنو سے تعلق رکھنے والے بلال عابدی نے ’وائز ایپ‘  بنائی۔   یہ دونوں ہی نوجوان آئی آئی ٹی بامبے سے فارغ ہیں۔  ان کی یہ ایپ ۲؍جی انٹرنیٹ کیلئے موزوں ہے اور بہت ہی موثر انداز میں کام کرتی ہے ۔معلوم ہوکہ ’وائز ایپ‘  کو اس وقت تقریباً  ۳؍ہزار اساتذہ استعمال کررہے ہیں جن میں سے اکثریت کا تعلق جموں کشمیر سے ہے ۔  اس ایپ سے ہزاروں طلبہ آن لائن تعلیم حاصل کررہے ہیں۔  مرکزی وزیر برائے تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے بھی نے ان نوجوانوں کی تعریف کی ہے۔ انہوںنے ۱۳؍ اگست ۲۰۲۰ء کو اس سلسلے میں ٹویٹ کیا   جس میں لکھا کہ  ’’آئی آئی ٹی بامبے کے دو گریجویٹ نوجوانوں نے اینڈرائیڈ ایپلی کیشن وائز ایپ بنائی ہے جو ۲؍ جی انٹرنیٹ میں آن لائن لرننگ کو ممکن بناتی ہے۔ یہ ایپ بہت ہی مفید اور یوزرفرینڈلی ہے۔ یہ بالکل مفت ہے اور اشتہارات سے پاک ایپ ہے۔‘‘

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK