Inquilab Logo

شاؤمی کا دنیا کا تیز ترین وائرلیس چارجر تیارکرنے کا دعویٰ

Updated: October 21, 2020, 11:41 AM IST | Agency

تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی کے معاملے میں اسمارٹ فون کمپنیوں میں زبردست مقابلہ آرائی جارہی ہے

Wireless Charger
وائرس لیس چارجر

 تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی کے معاملے میں اسمارٹ فون کمپنیوں میں زبردست  مقابلہ آرائی جارہی ہے۔ اب شاؤ می نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا سب سے تیز وائر لیس چارجر تیار کرلیا ہے۔ دھیان رہے کہ ایپل نے گزشتہ ہفتے اپنے آئی فون ۱۲؍ میں۱۵؍ واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ متعارف کرایا ہے۔اب  شاؤمی نے وائرلیس چارجنگ کیلئے ۵؍گنا تیز ٹیکنالوجی پیش کردی ہے۔  چین کی کمپنی نے ایک۸۰؍ واٹ وائرلیس چارجرپیش کیا ہے جو می۱۰؍ پرو کی ۴؍ہزار  ایم اے ایچ بیٹری کو محض ۸؍منٹ میں صفر سے۵۰؍ فیصد تک چارج کردیتا ہے۔اتنا ہی نہیں یہ وائرلیس چارجر ۴؍ہزار  ایم اے ایچ بیٹری کو محض۱۹؍ منٹ میں سوفیصد چارج کرسکتا ہے۔شاؤمی کے بقول یہ وائرلیس چارجر نہ صرف  ہر وائرلیس سسٹم کو پچھاڑسکتا ہے بلکہ بیشتر وائر چارجنگ سسٹم بھی کارکردگی کے معاملے میں اس کے سامنے ٹک نہیں سکتے۔ اوپو نے  حال ہی میں۶۵؍ واٹ ایئر وی او او سی سسٹم کا مظاہرہ کیا   جو صرف۳۰؍ منٹ میں کسی فون کو وائرلیس طریقے سے مکمل چارج کرسکتا ہےلیکن یہ پروڈکٹ کی شکل اختیار نہیں کرسکا۔ اس وقت شاؤمی کے پاس ہی تیز ترین وائرلیس چارجنگ سسٹم کا اعزاز ہے جو می۱۰؍ الٹرا کا۵۰؍ واٹ وائرلیس چارجر ہے جو۴۵۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری کو۴۰؍ منٹ میں مکمل چارج کرسکتا ہے۔شاؤمی نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ اس وائرلیس چارجر کومارکیٹ کب پیش کیا جائیگا۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK