Inquilab Logo

شاؤمی کا نیا اسمارٹ فون می نوٹ۱۰؍ لائٹ متعارف

Updated: May 04, 2020, 1:09 PM IST | Agency

شاؤمی نے اپنا نیا اسمارٹ فون می نوٹ۱۰؍ لائٹ متعارف کرادیا ہے، جو کہ فروری میں متعارف کرائے گئے نوٹ۱۰؍ کا سستا ورژن ہے

Xiomi Note10 Lite - Pic : INN
شاؤمی نوٹ ۱۰ لائٹ ۔ تصویر : آئی این این

شاؤمی نے اپنا نیا اسمارٹ فون می نوٹ۱۰؍ لائٹ متعارف کرادیا ہے، جو کہ فروری میں متعارف کرائے گئے نوٹ۱۰؍ کا سستا ورژن ہے۔ یہ فون ڈیزائن کے لحاظ سے می نوٹ۱۰؍ سے ملتا جلتا ہے۔ اس میں امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اسنیپ ڈریگون۷۳۰؍ جی پروسیسر موجود ہے۔۶؍جی بی ریم،۶۴؍ سے۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج اور۵۲۶۰؍ ایم اے ایچ بیٹری۳۰؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔فون کے بیک پر۴؍کیمروں کا سیٹ اپ ہے اور نوٹ۱۰؍ کے۱۰۸؍ میگا پکسل کیمرے کی جگہ اس میں مین کیمرا۶۴؍ میگا پکسل کا ہے۔اس کے علاوہ۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا،۵؍ میگا پکسل میکرو اور۲؍ میگا پکسل ڈیپتھ سنسر موجود ہے یعنی اس میں ٹیلی فوٹو کیمرا نہیں دیا گیا جو می نوٹ۱۰؍ اور نوٹ۱۰؍ پرو میں موجود تھا۔اس کے فرنٹ پر۱۶؍ میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں دیا گیا ہے، جبکہ ڈوئل سم سپورٹ اور ہیڈفون جیک کو بھی رکھا گیا ہے۔اس کے۶؍ جی بی ریم اور۶۴؍ جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت۳۴۹؍ یورو جبکہ۶؍جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج والا ماڈل۳۹۹؍ یورومیں فروخت کیا جائے گا۔ یہ فون مئی کے وسط میں مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK