Inquilab Logo

یوٹیوب ایپ میں ٹرینڈنگ کی جگہ ایکسپلور ٹیب متعارف

Updated: March 16, 2020, 11:15 AM IST | Agency

ویڈیو شیئر نگ کے مقبول عام پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘  نے اپنی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس میں سے ٹرینڈنگ ٹیب ہٹا دی ہے۔ اس کے متبادل کے طور پر’ ایکسپلور ٹیب‘ کو پیش کیا ہے ۔ ٹرینڈنگ کی طرح ایکسپلور پیج میں بھی وہی ویڈیوز نظر آئیں گی جو اس وقت لوگ زیادہ دیکھ رہے ہوں تاہم اس میں چند کیٹیگریز گیمنگ، میوزک، بیوٹی اور لرننگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Youtube Explore - Pic : YouTube
یوٹیوب ایکسپلور ۔ تصویر : یوٹیوب

ویڈیو شیئر نگ کے مقبول عام پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘  نے اپنی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس میں سے ٹرینڈنگ ٹیب  ہٹا دی ہے۔  اس کے متبادل کے طور پر’ ایکسپلور ٹیب‘ کو پیش کیا ہے ۔  ٹرینڈنگ کی طرح ایکسپلور پیج میں بھی وہی ویڈیوز نظر آئیں گی جو اس وقت لوگ زیادہ دیکھ رہے ہوں تاہم اس میں چند کیٹیگریز گیمنگ، میوزک، بیوٹی اور لرننگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ٹرینڈنگ کو بھی ایکسپلور پیج میں ہی ایک الگ سیکشن کی دے دیا گیا ہے یعنی یہ مکمل طور پر غائب نہیں ہوا۔ ایکسپلور ٹیب پر ایک سال سے کام جاری تھا اور اس سے یوٹیوب کو ہبز یا ویڈیوز کو مخصوص موضوعات جیسے میوزک کے تحت دینے میں بھی مدد مل سکے گی۔ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں مزید سیکشنز کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔ ٹرینڈنگ ٹیب یوٹیوب کریٹیرز کی جانب سے متنازع قرار دی جاتی تھی کیونکہ ان کو لگتا تھا کہ یوٹیوب کی جانب سے روایتی میڈیا جیسے ٹی وی نیٹ ورکس کو زیادہ ترجیح دی جارہی ہے۔ یوٹیوب نے اب ان کے خدشات کو تسلیم کرکے ایمرجنگ کریٹیرز اینڈ آرٹسٹ کی کیٹیگری کو ایکسپلور پیج پر سب سے اوپر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ سال یوٹیوب کی سی ای او سوزن ووجیسکی نے ٹرینڈنگ پیج پر قابل اعتبار مواد کو ڈالنے کی اہمیت کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے ان ویڈیوز کے حوالے سے بہت خیال رکھا جارہا ہے اور یقین دہانی کرائی اس سے اچھے مواد کو نہیں روکا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ کمپنی کی جانب سے زیادہ بہتر کام کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK