Inquilab Logo

یو ٹیوب نے ٹِک ٹوک جیسا فیچر متعارف کرایا

Updated: September 17, 2020, 8:18 AM IST | Agency

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ’ یوٹیوب‘ نے مختصر ویڈیو پر مبنی ’یوٹیوب شارٹس‘ نامی نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے

YoutTube new feature
یوٹیوب، نیا فیچر

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ’ یوٹیوب‘ نے مختصر ویڈیو پر مبنی ’یوٹیوب شارٹس‘ نامی نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹِک ٹوک جیسا یہ نیا فیچر صارفین کو۱۵؍ سیکنڈ یا اس سے کم دورانیہ کی ویڈیوز نئے کریٹیر ٹولز سے تیار کرکے اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔یوٹیوب کا یہ نیا فیچر ٹک ٹوک سے ملتا جلتا ہے جس میں اسپیڈ کنٹرولز، ایک ٹائمر اور کاؤنٹ ڈاؤن فیچر بھی شامل ہے۔ ان مختصر ویڈیوز میں موسیقی کا اضافہ بھی کردیا جائے گا اور اس کے لئے  یوٹیوب میں گانوں کی بہت بڑی لائبریری موجود ہے جو کمپنی کے مطابق وقت کے ساتھ مزید بڑی ہوتی جائے گی۔ اس کے علااوہ ملٹی سیگمنٹ کیمرا بھی صارفین کو متعدد ویڈیو کلپس ایک مختصر ویڈیو میں اکٹھا کرنے میں  مدد فراہم کرے گا۔ اس طرح کے ٹولز ٹک ٹوک ویڈیو ریکارڈنگ میں عام استعمال ہوتے ہیں اور حال ہی میں انسٹاگرام نے چینی سوشل میڈیا ایپ کی نقل پر مبنی ٹول ریلز میں بھی ان فیچرز کو شامل کیا تھا۔ یوٹیوب میں ٹک ٹاک سے ملتا جلتا یہ فیچر پہلے  اینڈرائیڈ ایپ میں شامل  ہوگا اوربعد ازیں اسے آئی او ایس میں بھی دستیاب کرایا جائے گا۔ یوٹیوب نے یہ فیچر سب سے پہلے  ہندوستان میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جہاں ٹک ٹوک کی سب سے بڑی مارکیٹ تھی مگر اب اس ایپ پر ملک میں پابندی عائد ہے۔یوٹیوب شارٹس میں ویڈیوز کو ٹک ٹاک کی طرح ورٹیکل دیکھا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK