Inquilab Logo

زیڈ ٹی ای کا ڈسپلے کےاندر سیلفی کیمراوالا فور جی فون لانچ

Updated: November 23, 2020, 1:18 PM IST | Agency

چین کی اسمارٹ فون کمپنی زیڈ ٹی ای نے ستمبر میں دنیا کا پہلا ڈسپلے کے اندر نصب کیمرا والا فائیو جی فون ایکسون۲۰؍ لانچ کیا تھا

ZTE Smartphone - Pic : INN
زیڈ ٹی ای اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

 چین کی اسمارٹ فون کمپنی زیڈ ٹی ای نے ستمبر میں دنیا کا پہلا ڈسپلے کے اندر نصب کیمرا والا فائیو جی فون ایکسون۲۰؍ لانچ کیا تھا۔ یہ فون اس وقت متعدد ممالک میں دستیاب بھی ہے مگر اب کمپنی نے اس کا ایک مختلف اور ممکنہ طور پر سستا ورژن متعارف کرایا ہے۔ ایکسون۲۰؍ کو اب فور جی ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے جس میں یونی سوک ٹائیگر ٹی۶۱۸؍ پروسیسر دیا گیا ہے۔ زی ٹی ای ایکسون۲۰؍ فور جی میں بھی سیلفی کیمرے کو اسکرین کے اندر چھپایا گیا ہے ۔ یونی سوک کا یہ پروسیسر اسنیپ ڈریگن ۷۶۵؍ جی سے مختلف ہے اور یہی اس فون میں نمایاں فرق ہے۔ اس نئے ورژن والے ایکسون۲۰؍ میں۶ء۹؍ انچ کا ایف ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں۹۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر بھی اسکرین کے اندر ہی دیا گیا ہے۔۶؍ سے۸؍جی بی ریم اور۱۲۸؍ سے۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔  فون کی بیٹری۴۲۲۰؍ ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ۳۰؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے اپنے مائی فیور۱۰ء۵؍ یوزر انٹرفیس سے کیا ہے۔ فون کے پچھلے حصے میں کواڈ کیمراسیٹ اپ ہے جس میں۶۴؍ میگا پکسل کا مین کیمرا اور ا س کے ساتھ۸؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ سنسر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  ڈیپتھ ڈیٹا اور میکرو شوٹس کیلئے ۲، دو میگا پکسل کیمرے دیئے گئے ہیں۔جہاں تک انڈر ڈسپلے کیمرے کی بات ہے تو کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے ڈسپلے کے اندر چھپے کیمرے کے لیے۵؍ ٹیکنالوجیز کو آپس میں ملایا ہے جبکہ ایک خصوصی میٹریل استعمال کیا ہے تاکہ لینس میں لائٹ ان پٹ کو بہتر بنایا جاسکے۔کمپنی نے قیمت اور دستیاب کے بارے میں اب تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK