Inquilab Logo

والدہ کی تدفین میں شریک ہونے کیلئے شہباز شریف کو ۵؍ دن کا پیرول

Updated: November 25, 2020, 7:01 AM IST | Agency | Lahore

مسلم لیگ لیڈر اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے پیرول کو پنجاب کابینہ سے منظوری ، جلد ہی رہائی کا امکان

Shahbaz Sharif - Pic : INN
شہباز شریف ۔ تصویر :آئی این این

پاکستان  میں پنجاب کابینہ نے  مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور  ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی ۵؍ روز کیلئے پیرول پر رہائی  کی منظوری دے دی۔   واضح رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کا لندن میں انتقال ہو گیا  ہے ۔ ان کی تدفین پاکستان میں ہونے والی ہے جس میں شرکت کیلئے  بدعنوانی  کے الزام میں قید ان دونوں باپ بیٹوں کو پیرول دی گئی ہے۔محکمۂ داخلہ پنجاب نے تھرو سرکولیشن کابینہ سے منظوری لی،اس منظوری کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہباز شریف اور حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی کیلئے پنجاب کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت دی تھی۔
 دوسری جانب شہباز شریف کی بھتیجی  مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ۲؍ دن ہوگئے ہیں مگر ابھی تک شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیرول پر رہا نہیں ہوئے، ہم تو کوشش کر رہے ہیں کہ آج ہی رہائی ہو لیکن پتہ نہیں کیوں حکومت رہائی میں تاخیر کر رہی ہے، انشااللہ آج یا کل تک رہائی ہوجائے گی جبکہ میت کے پاکستان آنے کے بارے میں آج شام تک پتہ چلے گا۔
 ادھر مسلم لیگ لیڈر عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میت کو پاکستان لانے کیلئے قانونی دستاویز جاری نہیں ہو سکیں، ان کے جاری ہوتے ہی میت کو پاکستان لانے کے اقدامات ہوں گے، شریف سٹی کے گراؤنڈ میں نماز جنازہ ادا ہوگی اور جس دن جسد خاکی آئے گا اس دن ظہر کی نماز کے بعد جنازہ ہوگا، جیسے ہی قانونی معاملات پورے ہوتے ہیں اس کے مطابق پرواز کا معاملہ طے ہوگا۔ واضح رہے کہ بیماری کا بہانہ بنا کر لندن جاکر نہ لوٹنے والے نواز شریف اپنی والدہ کی تدفین میں بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔ 

pakistan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK