Inquilab Logo

کشمیرمیں براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات بحال ہونےکا امکان

Updated: February 07, 2020, 4:51 PM IST | Srinagar

بی ایس این ایل نے براڈ بینڈ کیلئے کروڑوں روپے کا سازو سامان منگوایا، ریلائنس جیو فائبر بھی سروس شروع کرے گا

علامتی تصویر۔ تصویر : آئی این این
علامتی تصویر۔ تصویر : آئی این این

 سری نگر: وادی کشمیر میں سرکاری مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ (بی ایس این ایل) کی زائد از ۶؍ ماہ سے بند براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات امکانی طور پر ایک ہفتے کے اندر بحال ہوں گی کیونکہ کمپنی نے مالی بحران کے باوجود انٹر نیٹ فائر وال ہارڈ ویئر  اور دیگر سازوساما ن وادی میں منگوایا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے صارفین کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس تک رسائی کو روکنے کے لئے قریب پانچ کروڑ روپے مالیت کا ہارڈ ویئر فائر وال نصب کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔تاہم بی ایس این ایل ذرائع کے مطابق ہارڈ ویئر فائر وال کی تنصیب پر پانچ کروڑ روپے صرف کرنے کے باوجود صارفین وی پی این ایپلی کیشنز کے ذریعے سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی حاصل کرسکیںگے۔ بی ایس این ایل کے پی آر او مسعود بالا نے بتایا کہ وادی میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کو ایک ہفتے کے اندر اندر بحال کیا جائے گا کیونکہ اس کے لئے درکار کروڑوں روپے مالیت کا ساز وسامان منگوایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر خدمات بحال کی جائیں گی۔ 
  ادھر ریلائنس جیو فائبر کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لئے ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور یہ سلسلہ زوروں سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جیو فائبر اپنا نیٹ ورک جنگی بنیادوں پر نصب کررہا ہے اور بہت جلد سروسیز شروع کرے گا۔ ریلائنس کے مطابق بی ایس این ایل جس دن سے خدمات بحال کرے گا اسی دن سے  ریلائنس بھی اپنی سروسیز کا آغاز کرنے کے بارے میں غور کررہی ہے۔ یاد رہے کہ انتظامیہ نے اگرچہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس تک صارفین کی رسائی کو روکنے کے لئے وی پی این ایپلی کیشنز کو بند کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھی ہیں تاہم سافٹ ویئر انجینئروں کا ماننا ہے کہ تمام وی پی این اپلی کیشنز کو بند کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK