Inquilab Logo

بھیونڈی کے قریب۱۰؍ گودام جل کر خاک

Updated: September 15, 2022, 12:43 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

ابتدائی طور پر جس گودام میںآگ لگی اس میںخوردنی تیل اور ادویات کا ذخیرہ تھا، آگ پھیل کر ۱۰؍گوداموں تک پہنچ گئی

Fire brigade personnel dousing the fire in Bhiwandi
بھیونڈی میں فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ بجھاتے ہوئے

یہاں بدھ کی صبح تقریباً۶؍بجےپورنا گرام پنچایت کے اریہنت کمپاؤنڈ میں واقع ایک گودام کی عمارت میں اچانک آگ لگ گئی جس میں خوردنی تیل اور ادویات کابڑے پیمانے پر ذخیرہ تھا۔آگ اس قدر شدید تھی کہ اس سےاطراف کے۱۰؍گودام بھی جل کر راکھ ہو گئے۔ 
  معلوم ہو کہ اریہنت کمپلیکس میں ٹورینٹ فارماسیوٹیکل کمپنی کاگودام ہے۔جس میں گراؤنڈ فلورپرخوردنی تیل کا ذخیرہ تھااورپہلےمنزلہ پر ادویات تھیں۔گودام خوردنی تیل سے بھرے ہونے کے سبب آگ بہت تیزی سے پھیل گئی۔  جس کےباعث دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خوفناک صورت اختیار کر لی۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ گودام کےپیچھے واقع چال پردیوار گر گئی جس کی وجہ سےچال کو شدید نقصان پہنچا۔گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کےفائر بریگیڈ کا عملہ  ۲؍ گاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا لیکن آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے کلیان اور تھانے سے بھی فائربریگیڈ کو طلب کرلیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے۴؍ گاڑیوں اور مقامی نجی واٹر ٹینکرز کی مدد سے تقریباً ۷؍گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی لیکن اس وقت تک ۱۰؍ گودام جل کر خاکستر ہوچکے تھے۔آگ کے شعلوں کی وجہ سے عمارت کے عقب میں واقع سشانت چودھری کی چال پر گر گیاجس سے چال کے دو کمروں کو شدید نقصان پہنچا۔وہاں کھڑی ایک دو پہیہ گاڑی بھی ملبے میں دب گئی۔اس حادثہ میں مقامی تلاٹھی سدھاکر کامڈی نےپورنا گرام پنچایت اور نارپولی پولیس کی مدد سے موقع پر آگ پرقابو پانے کے لیے پرائیویٹ ٹینکر کے ذریعے پانی فراہم کیا۔ جس کےباعث فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے میں کافی مدد ملی۔

bhiwandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK