Inquilab Logo

چین میں مزید ۱۰۹؍ افراد ہلاک، مجموعی ہلاکتیں ۲۳۴۵

Updated: February 23, 2020, 1:29 PM IST | Agency | Beijing

چین میں کورونا وائرس سے مزید ۱۰۹؍اور افراد کی موت کے بعداس جان لیواوبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ۲۳۴۵؍ ہو گئی ہے جبکہ ۳۹۷؍ معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس طرح اب تک کل ۷۶؍ ہزار ۲۸۸؍ مریضوں میں اس وائرس کے اثرات پائے جا چکے ہیں۔

ہانگ کانگ میں عوام وائرس سے بچنے کیلئے ماسک پہنے ہوئے ۔ تصویر : پی ٹی آئی
ہانگ کانگ میں عوام وائرس سے بچنے کیلئے ماسک پہنے ہوئے ۔ تصویر : پی ٹی آئی

  بیجنگ : چین میں کورونا  وائرس سے  مزید ۱۰۹؍اور افراد کی موت کے  بعداس جان لیواوبا  سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ۲۳۴۵؍ ہو گئی ہے جبکہ ۳۹۷؍ معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس طرح  اب تک کل ۷۶؍ ہزار ۲۸۸؍ مریضوں میں اس وائرس کے اثرات پائے جا چکے ہیں۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے سنیچر کو کہا کہ صوبہ ہبوئی  میں کورونا  وائرس کی زد میں آکر سب سے زیادہ ۱۰۶؍ افراد  کی موت ہوئی ہے جبکہ ژیانگ، شنگھائی، کنسٹرکشن  کارپس اور  ہبوئی  میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔ یہ تمام نئے  معاملات ہیں۔ اس طرح مہلوکین کی تعداد بڑھ کر ۲۳۴۵؍ہو گئی ہے۔کمیشن نے کہا ’’ملک کے ۳۱؍صوبوں سے ملنے والی  اطلاعات کے مطابق تقریبا ۷۶؍ ہزار ۲۸۸؍ مریضوں میں اب تک  کورونا  وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے ۵۳؍ ہزار ۲۸۴؍ لوگ اب بھی بیمار ہیں، جن  میں ۱۱؍ ہزار ۴۷۷؍ کی حالت نازک ہے۔ وہیں ۲۰؍ ہزار ۶۵۹؍ لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دیدی گئی ہے۔‘‘قابل ذکر ہے کہ کورونا  وائرس کا پہلا کیس چین کے  صوبے  ہبوئی   کے دارالحکومت ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور اب یہ ملک کے ۳۱؍ صوبوں میں پھیل  چکا ہے۔ اس وقت  یہ  وبا   ہندوستان  سمیت دنیا کے ۲۵؍سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے جنوری کے آخر میں اس وائرس کے سبب  عالمی صحت ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔
 جنوبی کوریا  میں اب تک ۳۴۶؍ معاملات کی تصدیق
  ادھرجنوبی کوریا میں گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران  کورونا  وائرس کے ۱۴۲؍ نئے کیس  کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس طرح اب تک یہاں کل ۳۴۶؍ معاملات سامنے آ چکے ہیں۔کوریا سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (كےسي ڈي سي) کی جانب سے سنیچر جاری تازہ اعداد و شمار جاری کئے گئے۔کورنا وائرس کے ۱۰۳؍نئے مریض شمالی صوبہ گيوگسانگ  میں ہیں جبکہ دارالحکومت سیول سے تقریبا ۳۰۰؍کلومیٹر دور ڈائیگو  میں ۲۸؍ نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں ۱۱؍مریضوں میں  کورونا  وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK