Inquilab Logo

جاسوسی کے الزام میں بحریہ کے ۱۱؍ اہلکارگرفتار

Updated: February 19, 2020, 11:46 AM IST | Agency | New Delhi

دوعام شہری بھی پکڑے گئے، پرشانت بھوشن نے ٹویٹر پر تمام ملزمین کے نام لکھ کر کہا کہ ’’ ان کےفیس بک پوسٹ پڑھے تو سب پکے’ دیش بھکت‘ نکلے‘‘

علامتی تصویر۔ تصویر : آئی این این
علامتی تصویر۔ تصویر : آئی این این

نئی دہلی : ہندوستانی بحریہ میں  جاسوسی کی جو جانچ کچھ عرصے قبل شروع ہوئی تھی اس میں اب تک بحریہ کے ۱۱؍ افراد ا وردوعام شہری گرفتار ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ  اس انکشاف کے بعد شروع ہوئی تھی کہ ہندوستانی  بحریہ کے اہلکار سوشل میڈیا پر دشمن کو حساس معلومات فراہم کررہے ہیں۔ انڈین نیوی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’اب تک اس معاملے میں ۱۳؍ افراد کو حراست میں  لیا گیا  ہے۔ جانچ کادائرہ وسیع کردیاگیا ہے اوران دیگر مشتبہ سوشل میڈیا پروفائلس کی بھی جان پڑتال کی جارہی ہے  جن کے پاکستانی انٹیلی جنس اہلکاروں  کے رابطے میں آنے کا شبہ ہے ۔‘‘ ان لوگوں کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے سوشل میڈیا پر ’ہنی ٹریپ ‘کے ذریعے اپنے جال میں پھنسا یا تھا۔قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے بتایا کہ پولیس نے ان لوگوں کو ممبئی، كارواڑ اور وشاکھاپٹنم سمیت ملک کے کئی بحری اڈوں سےگرفتار کیا ہے۔ الزام ہے کہ ’ہنی ٹریپ‘کا شکار ہونے کے بعد ان لوگوں  نے فیس بک اورسوشل میڈیا کی دیگر پروفائلز کے ذریعے بحریہ کی حساس معلومات  افشاں کردیں۔بحریہ کے ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے بحریہ کے اہلکاروں کے سوشل میڈیا پروفائلز کی جانچ کی جارہی ہےاور اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ ان کے کن مشتبہ لوگوں سے تعلقات ہیں۔آندھرا پردیش پولیس، بحریہ کی خفیہ اور مرکزی خفیہ ایجنسیوں نے مشترکہ طور پر یہ کارروائی اس وقت شروع کی، جب گزشتہ دسمبر میں جاسوسی کیس میں شامل بحریہ کے۷؍ اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK