Inquilab Logo

اٹلی سے امرتسرآنے والی فلائٹ میں ۱۲۵؍ مسافر پازیٹیو

Updated: January 07, 2022, 10:01 AM IST | Amritsar

طیارے میں۱۷۹؍ مسا فر سوار تھے ، ایئر پورٹ پر سبھی کی جانچ ہوئی جس میں ۱۲۵؍ متاثر پائے گئے ، انتظامیہ میں ہلچل

Necessary preparations were made at the hospital before bringing the passengers from the airport. (PTI)
ایئر پورٹ سے مسافروں کو لانے سے قبل اسپتال میں ضروری تیاریاں کرلی گئیں۔ (پی ٹی آئی )

 ایئر انڈیا کی اٹلی سے امرتسر آنے والی پرواز کے۱۲۵؍ مسافر کورونا متاثر پائے جانے سے ہنگامہ برپا ہو گیا ہے ۔ جہاں انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے وہیں ریاستی حکومت سے لے کر ایئر پورٹ اتھاریٹی تک سبھی  سکتے میں آگئے ہیں۔ ا مرتسر آنے والی فلائٹ میں  سوار مسافروں کا  ہوائی اڈہ پر  ٹیسٹ کیا گیا اور جب نتائج آئے تو انتظامیہ کے طوطے اڑ گئے۔  واضح رہے کہ اس طیارے میں۱۷۹؍مسافر سوار تھے۔ ایئر پورٹ پر ہی ان کی آر ٹی پی سی آر جانچ ہوئی تھی۔ ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر وی کے سیٹھ نے بتایا کہ سبھی پازیٹیو مسافروں کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ انہیں آئیسولیشن سینٹر بھیجنے کے لئے ہدایات بھی جاری کرد ی گئی ہیں۔ ان مسافروں کو شہر کے گرونانک دیو اسپتال میں رکھا جائے گا۔   
  افسران کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ  ان  تمام پازیٹیومسافروں کے ساتھ ساتھ دیگ رمسافروں کے سیمپل بھی اومیکرون جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق، اٹلی کے ملان شہر سے امرتسر آئی نان شیڈولڈ چارٹر فلائٹ  کے مسافروں کی جانچ کی گئی تھی۔ ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر وی کے سیٹھ نے کہا کہ سبھی مسافروں کو کوارینٹائن رہنے کو کہا گیا ہےجبکہ پازیٹیو مسافروں کو سرکاری کوارینٹائن سینٹر بھیجا جا رہا ہے۔ انہیں وہاں کچھ دن کیلئے رکھا جائے گا۔

covid-19 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK