Inquilab Logo

کوکن کے مہاڈ علاقےکیلئے جمعیۃ علماء مہاراشٹرکی میکانکوں کی ۱۵؍ نفری ٹیم روانہ

Updated: August 02, 2021, 11:10 AM IST | Dhule

مہاراشٹر کے ساحلی علاقہ خطہ کوکن میں سیلاب متاثرین کی راحت رسانی اوریلیف کا کام جمعیۃ علماءمہاراشٹر کی جانب سے جنگی پیمانے پر جاری ہے۔

A mechanic repairs a flood-damaged bike.Picture:INN
ایک میکانک سیلاب میں خراب ہونے والی بائیک کی مرمت کرتے ہوئے ۔تصویر: آئی این این

مہاراشٹر کے ساحلی علاقہ خطہ کوکن میں سیلاب متاثرین کی راحت رسانی  اوریلیف کا کام جمعیۃ علماءمہاراشٹر کی جانب سے جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ اتوارکو جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ داران نے کوکن کے متاثرہ علاقہ مہاڈ میں ۱۵؍ نفری میکانکوںکا ایک وفد مشتاق احمد صوفی دھولیہ کی سربراہی میں روانہ کیا۔واضح رہے مہاڈ میںسیلاب میں ڈوبنے کے سبب سیکڑوں گاڑیاں خراب ہوئی ہیں جن کی مرمت کی ضرورت ہے۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے ضروریات زندگی کے لوازمات جنگی پیمانے پر فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔سروے رپورٹ کی روشنی میں جمعیۃ علماءمہاراشٹر کے متعدد وفود ضروری سامان کے ساتھ مسلسل متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر ریلیف و راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے موٹر گاڑیاں نا قابل استعمال ہو گئی تھیں جن کی  مرمت اور  انہیں دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئےدھولیہ سے اتوار کو موٹرمیکانکوں کا ۱۵؍ نفری وفد صوفی مشتاق احمد دھولیہ کی سربراہی میں مہاڈ علاقے کے لئے روانہ ہوا ہے،جو وہاں متاثرین کے آٹو رکشہ وغیرہ کی مرمت کرکے مالکان کے حوالے کریں گے،تاکہ لوگوں کو معاش میں سہولت ہو۔  اس وفد میں مشتاق صوفی،شکیل بیگ، وہاب ملک،نثاراحمد،سلمان احمد،اطہر جمیل،جنید منصوری ،شیخ شریف،شفیق خان،جمیل صوفی،محمد ذاکر،زبیر منصوری،محمد عابد،ماجد شیخ،اکرم مون،محمد فاروق وغیرہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹروں کی کئی ٹیمیں  متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر علاج و معالجہ میں مصروف عمل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK