Inquilab Logo

ممبئی میں کورونا وائرس کے۱۵؍ نئے کیس

Updated: March 27, 2020, 9:10 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

میں بی ایم سی کے محکمہ صحت نے جمعرات کو کورونا وائرس ’کووڈ-۱۹‘ کے ۱۵؍ نئے مریضوں کی تصدیق کی جبکہ ریاستی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق مہاراشٹر میں  اب تک کورونا سےمتاثر ہونےوالے افراد کی تعداد ۱۲۵؍ ہوگئی۔ گمان غالب ہے کہ اس میں بی ایم سی کے تصدیق کردہ ۱۵؍ مریضوں کو شامل نہیں کیاگیا۔

BMC officer - Pic : PTI
بی ایم سی کے اہلکار ممبئی کے شہری علاقے میں دوا کا چھڑکاؤ کرتےہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی

 میں بی ایم سی کے محکمہ صحت نے جمعرات کو کورونا وائرس ’کووڈ-۱۹‘ کے ۱۵؍ نئے مریضوں کی تصدیق  کی جبکہ ریاستی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق مہاراشٹر میں  اب تک کورونا سےمتاثر ہونےوالے افراد کی تعداد  ۱۲۵؍ ہوگئی۔ گمان غالب ہے کہ اس میں بی ایم سی  کے تصدیق کردہ ۱۵؍ مریضوں کو شامل نہیں کیاگیا۔  اس بیچ ممبئی میں کورونا وائر س  سے متاثرہ ایک اور خاتون کی موت کے بعد مہاراشٹر میں اس وباسے مرنے والوں کی تعداد ۵؍ہوگئی ہے۔ دوسری طرف قومی سطح پر کورونا کےمصدقہ مریضوں کی تعداد ۶۹۴؍ ہوگئی ہے۔ 
 ایک دن میں ۱۵؍ نئے مریض
  ممبئی میں ۲۴؍ گھنٹوں میں جن  ۱۵؍  افراد کو کورونا وائر س سے متاثر پایا گیا ہے  ان میں سے  ۷؍ افراد کسی غیر ملکی سفر سے نہیں آئے ہیں  بلکہ  وہ  کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے رابطہ میں آنے کے سبب اس وبا کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں ۹؍ ممبئی کے مختلف علاقوں کے ہیں جبکہ دیگر ۶؍  بیرون ممبئی کے رہنے والے ہیں۔بیرون ممبئی کے شہریوں میں تھانے  کے ۲، واشی، نوی ممبئی ، ڈومبیولی اور پونے کے ایک ایک شہری شامل ہیں۔ ڈومبیولی میں رہنے والا شہری ترکی، تھانے والے شہری امریکہ اور ایک ممبئی کا شہری سعودی عربیہ سے لوٹا ہے۔متاثرین کی عمر ۱۴؍ سال سے ۸۵؍ سال تک ہے۔۲۴؍ گھنٹوں میں  شبہ کی بنیاد پر ۲۲۳؍ مریضوں کو اسپتال داخل کیا گیا ہے۔
دس مریض صحت یاب ،نہیں ڈسچارج کیا گیا
  مہاراشٹر میں کو رونا وائرس سے متاثر ہونے والوں   میں سے  ۱۰؍ مریضوںکو پوری طرح صحت یاب ہونے کے بعد جمعرات کو  اسپتال سے رخصت کر دیا گیا۔ اس سے یہ تصدیق ہوتی ہے کہ اس وبا کے خلاف کوئی ٹیکہ نہ ہونے کے باوجود متاثرین صحت یاب ہوجاتے  ہیں  اسلئے گھبرانے کے بجائے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ 
  پانچویں موت ممبئی میں
 ممبئی کے اسپتالوں میں ۲۵؍ جنوری ۲۰۲۰ء سے اب تک کل ایک ہزار ۵۳۱؍ مشتبہ مریضوں کو داخل کیا گیاجن میں سے ۷۷؍ کووڈ۱۹؍ سے متاثر پائےگئے ۔ ۵؍ کی موت ہو چکی ہے۔بی ایم سی کے محکمہ صحت  نے ۲۶؍مارچ کی شام کستوربا اسپتال  میں ۶۵؍ سالہ خاتون کی کووڈ۔۱۹؍ سے موت کی تصدیق کی ہے۔ وہ ذیابیطس اور ہائپر ٹینشن  سے بھی جوجھ رہی تھیں۔ انہیں ۲۳؍ مارچ کو سانس لینے میں تکلیف کے سبب داخل کیاگیا تھا ۔جانچ میں انہیں کووڈ۱۹؍ سے متاثر پایا گیا۔
جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ 
 بی ایم سی کے محکمہ صحت  نے فائر بریگیڈ کی مدد سے ایک ہزار ۵۲۷؍ مقامات پر کورونا وائر س سے تحفظ کیلئے دواؤں کا چھڑکاؤ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ا ن مقامات میں میونسپل اسپتال، میونسپل وارڈ آفس،کورنٹائن سینٹر،کورنٹائن ہوم، کوروناوائرس سے متاثر پائے جانے والے شہریو ں  اوران کے آس پاس کے مکانات، کورٹ، پولیس اسٹیشن اور سرکاری ادارے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK