Inquilab Logo

’یومِ بہار‘پر پٹنہ آنے والے۱۵۷؍بچے غذائی سمّیت کا شکار

Updated: March 25, 2022, 9:28 AM IST | patna

رات کو کھانا کھانے کے بعد طبیعت بگڑ گئی ، بچے پہلےدن سے ہی بدنظمی کی شکایت کر رہے تھے

Children suffering from malnutrition are being treated at the hospital
غذائی سمیت کاشکار ہونے والے بچے اسپتال میںزیر علاج ہیں

’یوم ِ بہار‘ کے موقع پر ریاست کے مختلف اضلاع سے ایک ہزار ۲۱۵؍ اسکولی بچے آئے تھے جن میں ۱۵۷؍ بچے رات کا کھانا کھانے کے بعد غذائی سمّیت کا شکار ہوگئے۔اطلاع کے مطابق  دوپہر کو کاٹا ہوا سلاد رات کو کھلایا جاتا اور دن کو دھوپ میں پانی کی بوتل رکھ کر پیاس بجھائی جاتی۔ یہی نہیں رات گئے جب بچوں کو قے اور اسہال ہونے لگا تو ڈاکٹر سے دوا تک نہ ملی۔ انہیں فوری طور پر پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال(پی ایم سی ایچ)میں داخل کرایا گیا۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کئی بچوں کی حالت نازک ہے۔  واقعہ کے بعد گاندھی میدان میں کئے گئے انتظامات کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ اب ذمہ دار محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے میں مصروف ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ریاست میں ۲۲؍ مارچ کو یوم بہار منایا گیا تھا اور اس دن ریاستی راجدھانی پٹنہ کے گاندھی میدان پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی شامل ہوئے تھے۔ اس تقریب میں ریاست بھر سے اسکولی بچوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
 محکمۂ تعلیم نے ریاست کے۳۸؍ اضلاع سے بچوں کو پٹنہ کے گاندھی میدان بلایاتھا۔ لڑکیوں کو کنیا بالیکا مڈل اسکول اور لڑکوں کو بی این کالج میں جگہ دی گئی۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ پانی سے لے کر کھانے تک کا مسئلہ تھا۔ تمام بچوں کو بستر بھی نہیں دیا گیا۔ رات کو کھانا بھی اچھا نہیں تھا،تیل اور مسالے بھی اچھے نہیں  تھے۔ 

bihar day Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK