Inquilab Logo

بھیونڈی پولیس کمشنریٹ کے ۲۲۳؍اہلکار کورونا سے متاثر

Updated: October 20, 2020, 9:28 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

بھیونڈی پولیس کمشنریٹ میں کورونا کی وباء کے دوران اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے۳۹؍پولیس افسران اور ۱۸۴؍پولیس اہلکاروں سمیت ۲۲۳؍ پولیس اہلکار کورونا سے متاثر ہوئے ہیں

Bhiwandi Police - PIC : Inquilab
بھیونڈی پولیس ۔ تصویر : انقلاب

بھیونڈی پولیس کمشنریٹ میں کورونا کی وباء کے دوران اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے۳۹؍پولیس افسران اور ۱۸۴؍پولیس اہلکاروں سمیت ۲۲۳؍ پولیس اہلکار کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ان میں  ایس آر پی ایف کمپنی کے ایک افسر اور۳۶؍ اہلکار بھی شامل ہیں۔ان میں سے ۲۱۷؍پولیس اہلکار صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ۴۹؍ہوم کوارینٹائن ہیں اور۴؍پولیس اہلکاروں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہےجبکہ ۲؍ پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔
 صحت مند ہوکر ۱۶۱؍اہلکار ڈیوٹی پر حاضر ہو چکے ہیں ۔ڈیوٹی جوائن کرنے والے ان پولیس والوں کاان کے پولیس اسٹیشن میں سینئر پولیس انسپکٹروں اور عملے نے گلدستہ پیش کرکے اور پھولوں کی بارش کرنے کے ساتھ ان کااستقبال کرتے رہیں ہیں۔محکمہ پولیس سے موصول اطلاع کے مطابق بھیونڈی کے سبھی۶؍پولیس اسٹیشنوں کے ۳۹؍پولیس افسران اور۱۸۴؍اہلکاروںکے ساتھ ۲۲۳؍ پولیس اہلکار کورونا کے شکارہوئے۔ ان میں سے ۲۱۷؍ علاج کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ۴؍اہلکاروں کا علاج اب بھی جاری ہے۔
 ڈی سی پی راج کمار شندے کے ذریعہ اتوار کو دی گئی معلومات کے مطابق ابھی تک ۳۴؍پولیس افسران اور ۱۲۷؍اہلکارکل ۱۶۱؍ پولیس افسران کورونا کو شکست  دے کر ڈیوٹی جوائن کرچکے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے والے پولیس اہلکاروں میں بھوئیواڑہ پولیس اسٹیشن کے ۴؍افسر اور۲۰؍اہلکار، بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن کے۸؍ پولیس افسران اور۲۶؍پولیس اہلکار ،نظام پورپولیس اسٹیشن کے ۷؍افسران اور ۲۵؍ اہلکار، شانتی نگر پولیس اسٹیشن کے  ۷؍ افسران، ۲۵؍پولیس اہلکار،نارپولی پولیس اسٹیشن کے ۸؍ پولیس افسر اور۳۰؍ پولیس اہلکار، کون گاؤں پولیس اسٹیشن کے ۴؍ افسر اور ۱۴؍ اہلکاراور پولیس کنٹرول روم کے ۸؍پولیس اہلکار بشمول ایس آر پی ایف کمپنی کے ایک  افسر اور۳۶؍ ملازمین شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK