Inquilab Logo

کووڈ کے دونوں ٹیکے نہ لینے سے ۳۲؍ہزار اساتذہ اسکول سے غیر حاضر

Updated: October 15, 2021, 8:25 AM IST | saadat khan | Mumbai

ٹرین میںٹیکہ کی شرط کے سبب دور دراز مقامات پر رہنے والےاساتذہ ممبئی،تھانے، رائے گڑھ اور پال گھر وغیرہ میںاپنے اسکول نہیں پہنچ پارہے

A large number of teachers are not arriving at the school.Picture:Inquilab
بڑی تعداد میں اساتذہ اسکول نہیں پہنچ رہے ہیں تصویر انقلاب

:ممبئی سمیت مہاراشٹر میں ۴؍اکتوبر سے اسکول شروع کئے گئے ہیں۔ اسکول شروع ہوئے ۱۰؍دن ہوچکےہیں مگر کووڈ کے ۲؍ٹیکے نہ لینے سے ممبئی ،تھانے ، رائے گڑھ اور پال گھر وغیرہ سے اسکولوںکے ۸؍ویں تا۱۰؍ویں جماعت کے تقریباً ۳۲؍ ہزار اساتذہ ابھی بھی اسکول نہیں آرہے ہیں۔ دوسری طرف طلبہ کی تعدادمیں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔ان ٹیچروںکی غیر حاضری سے طلبہ کی پڑھائی کا نقصان ہورہاہے ۔
 واضح رہےکہ مذکورہ جماعتوںکے اساتذہ کو کووڈ کے دونوں ٹیکے لگوانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ دونوں ٹیکے لگوانےوالوںکو ہی لوکل ٹرین میں سفر کیلئے پاس جاری کیاجارہاہے۔ان ۳۲؍ہزار اساتدہ نے دونوں ٹیکےلگوالئے ہیں یانہیں یا دونوں ٹیکہ لینےکےباوجود وہ گھروںپر رہ رہے ہیں۔اس کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ۱۸؍سال سے کم عمر کے طلبہ کو لوکل ٹرین میں سفر کرنے کیلئے پاس دینےکی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ان کی غیر حاضری سمجھ میں آرہی ہے۔ لیکن اساتذہ کیوں غیر حاضر ہیں یہ سمجھ میں نہیں آرہاہے ۔ 
  ممبئی کے اسکولوںمیں منگل کو اساتذہ کی حاضری سے متعلق موصول ہونےوالے اعداد وشمار کےمطابق ایک ہزار۸۰۰؍اسکولوںمیں ایک لاکھ ۷۵۵؍ اساتذہ کام کررہےہیں۔ ان میں سے ۶۸؍ہزار ۳۱۰؍ اساتذہ اسکولوںمیں حاضر تھے۔ ۶۷ء۷۹؍ فیصد اساتذہ کی حاضری درج کی گئی ۔ طلبہ کی حاضری میں بتدریج اضافہ ہورہا ہےمگراساتذہ مضافاتی اور دوردراز علاقوںمیں رہائش پزیر ہونے سے اسکول نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ ایسےمیں اگر طلبہ کی حاضری یوں ہی بڑھتی رہی اور اساتذہ غیر حاضر رہےتوطلبہ کی پڑھائی کیسے ہوگی، یہ سوال کیاجارہاہے۔
 مہاراشٹر اسٹیٹ شکشک پریشد ممبئی کے صدر شیوناتھ دراڈے نے کہاکہ ’’ تمام سرکاری اور بی ایم سی عملے کو لوکل ٹرین میں سفرکرنےکی اجازت دی گئی ہے تو اساتذہ کو لوکل ٹرین میں سفرکی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے۔ حکومت اساتذہ کو بھی لوکل ٹرین میں سفرکرنےکی اجازت دے یہی اس مسئلہ کاحل ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK