Inquilab Logo

کووڈ۔۱۹؍ سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد ۲۵؍ ہوگئی

Updated: May 30, 2020, 7:59 AM IST | Mumbai

ممبئی اور مہاراشٹر پولیس پر کورونا وائرس کے سیاہ بادل چھٹنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ممبئی اور مہاراشٹر میں محض ایک دن میں مختلف علاقوں کے۱۲۰؍ پولیس افسران و اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ممبئی اور مہاراشٹر پولیس پر کورونا وائرس کے سیاہ بادل چھٹنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ممبئی اور مہاراشٹر میں محض ایک دن میں مختلف علاقوں کے۱۲۰؍ پولیس افسران و اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے چند کو کووڈ ۔۱۹؍ کے ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے سبب اسپتال داخل کیا گیاہے جبکہ اکثر کو ابتدائی علامت کے ظاہر ہونے پر احتیاطی تدابیر کے تحت کوارینٹائن کیا گیا ہے ۔وہیں ممبئی پولیس کا ایک اور سپاہی اس وبا کا شکار ہوا اور جمعہ کو اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ باندرہ پولیس سے وابستہ ہیڈ کانسٹبل ہیتے جو گزشتہ ایک ہفتہ سے پوسٹ ڈیم اسپتال میں زیر علاج تھا کووڈ۔ ۱۹؍ سے متاثر ہونے کے سبب جمعہ کو علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔اس طرح ممبئی و مہاراشٹر میں فوت ہونے والےپولیس افسران و اہلکاروں کی تعداد ۲۵؍ ہوگئی ہے ۔ پولیس محکمہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک ہی دن میں ۱۲۰؍ پولیس افسران و اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ۔ ان میں سے چند کو اسپتال داخل کیا گیا ہے جبکہ اکثر کو کوارینٹائن کیا گیا ہے ۔ جمعہ کو کووڈ۔۱۹ ؍سے متاثرہ ہونے والے ممبئی کے ۲۰؍ افسران و اہلکار شامل ہیں ۔اسی طرح ۱۰۰؍ پولیس افسران و اہلکاروں کا تعلق پونے ، ناسک ، شولا پور اور تھانے سے ہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق اب ممبئی و مہاراشٹر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ۲؍ ہزار ۲۲۱؍ ہوگئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK