Inquilab Logo

عالمی سطح پر مزدوروں کی آمدنی میں۳۵۰۰؍ارب ڈالر کی گراوٹ

Updated: September 25, 2020, 12:23 PM IST | Agency | New Delhi

مزدوروں کی عالمی تنظیم کی رپورٹ میں دعویٰ،کورونا کی وجہ سے یہ کمی اس سال کی ابتدائی ۳؍سہ ماہیوں میں درج کی گئی،آگے بھی کمی کا اندازہ

Labors - Pic : INN
کورونا کے سبب لاک ڈائون سے مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں

کووڈ ۱۹؍کی وبا کے سبب۲۰۲۰ء کی ابتدائی۳؍ سہ ماہیوںمیں ، عالمی سطح پر عالمی سطح پر محنت کشوں کی آمدنی میں۱۰ء۷؍فیصدیا۳؍ہزار ۵۰۰؍ارب  ڈالرکی بھاری گراوٹ آئی ہے۔ مزدوروں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے یہ معلومات دی۔
 آئی ایل اونےاس وبا سےدنیا بھر میں کام کاج کی صورتحال پر اپنی رپورٹ میں کہاکہ ’’کووڈ۹؍ کی وجہ سے مزدوری کےاوقات میں بہت بڑانقصان ہوا۔اس کی وجہ سےدنیا بھر میں مزدوروں کی آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے۔‘‘ عالمی سطح پر۲۰۲۰ءکی پہلی ۳؍سہ ماہیوں میں ۲۰۱۹ء  کےاسی عرصے کے مقابلے میں ، مزدوروں کی آمدنی میں۱۰ء۷؍فیصدیا۳؍ہزار ۵۰۰؍ ارب ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔ ان اعدادوشمارمیں سرکاری اقدامات کے ذریعہ فراہم کی جانے والی آمدنی کی امداد شامل نہیں ہے۔
 آئی ایل اونے بتایا کہ سب سے زیادہ نقصان کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ہوا ، جہاں مزدوروں کی آمدنی کا نقصان۱۵ء۱؍فیصد تک پہنچ گیا۔’’آئی ایل او مانیٹر: کووڈ۱۹؍اور ورلڈ آف لیبر‘‘کےچھٹے ایڈیشن میں کہا گیاہے کہ۲۰۲۰ءکےابتدائی ۹؍مہینوں میں کام کے اوقات میں کمی کا تخمینہ اس سے کہیں زیادہ رہا ہے۔
 نظرثانی شدہ تخمینے کے مطابق ۲۰۱۹ءکی چوتھی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں عالمی سطح پر کام کرنے والے اوقات۱۷ء۳؍فیصد رہے جو۴۹ء۵؍کروڑ کل وقتی کام (ایف ٹی ای) ملازمت کے برابر ہیں۔ ۲۰۲۰ءکی تیسری سہ ماہی میں کام کے اوقات میںہونےوالے نقصان کا تخمینہ ۱۲ء۱؍ فیصد یا ۳۴ء۵؍ کروڑملین ایف ٹی آئی روزگار کے برابر ہے۔ آئی ایل او نے بتایا کہ۲۰۲۰ءکی چوتھی سہ ماہی میں کام کے اوقات میںہونے والے نقصان کا تخمینہ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں۸ء۶؍فیصد رہنے کا اندازہ ہے جو ۲۴ء۵؍ملین ایف ٹی ای ملازمتوں کے برابر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK