Inquilab Logo

بی جےپی اُمیدوارکی کارسے ای وی ایم کی برآمدگی پر ۴؍افسرمعطل

Updated: April 03, 2021, 11:36 AM IST | Agency | Karimganj

متعلقہ بوتھ پر دوبارہ پولنگ ہوگی، کمیشن کی کار خراب ہونے پر بی جےپی لیڈر کی گاڑی میں لفٹ لینے کا عذر پیش کیاگیا

EVM found in BJP leader`s car.Picture:INN
بی جے پی لیڈر کی کار میں ملی ای وی ایم۔تصویر :آئی این این

  آسام میں دوسرے مرحلے کی پولنگ  کے بعد کریم گنج میں جمعرات کو  بیدار شہریوں اور پارٹی کارکنوں کے ذریعہ بی جے پی  امیدوار کی ایک کار پکڑنے اوراس میں سے  ای وی ایم مشین برآمد کرنے  کے معاملے میں رسوائی کے بعد الیکشن کمیشن نے ۴؍ افسران  کو معطل کردیاہے۔ ساتھ ہی جس بوتھ کی  ای  وی ایم  بی  جےپی  کے امیدوار کی کار میں  برآمد ہوئی ہے وہاں دوبارہ پولنگ کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔  اس واقعہ کے بعد الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔ یو ڈی ایف اور کانگریس نے اسے ای وی ایم کو ’’چوری ‘‘ کرکے اس میں چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش قرار دیاہے۔د وسری  جانب کمیشن کا کہنا ہے کہ جو ای وی ایم مشین ملی ہے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں ہوئی۔کمیشن نے حالانکہ اس معاملے پر سرکاری طور پر کوئی صفائی پیش نہیں کی ہے مگر کمیشن کے اہلکاروں  نے یہ عذر  پیش کیا ہے کہ رتابیری اسمبلی حلقے میں واقع  ۱۴۹؍ اندرا ایم وی اسکول کے   بوتھ کی پولنگ پارٹی جب ای وی ایم لے کر کریم گنج قصبہ جارہی تھی توراستے میں  اس کی گاڑی خراب ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK