Inquilab Logo

ممبرا : سمباسس اسکول کے زیر اہتمام ۴۵؍ ویں ضلع سائنس نمائش

Updated: February 13, 2020, 1:13 PM IST | Staff Reporter | Mumbra

سمباسس کانوینٹ ہائی اسکول جونیئر کالج آف سائنس ، کامرس اینڈ آرٹس فار گرلز نے یہاں بچوں کی ذہنی ترقی کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے انہیں سائنسی نمائش کا موقع فراہم کیا ۔

سائنسی نمائش کی افتتاحی تقریب کا منظر ۔ تصویر : انقلاب
سائنسی نمائش کی افتتاحی تقریب کا منظر ۔ تصویر : انقلاب

ممبرا : سمباسس کانوینٹ ہائی اسکول جونیئر کالج آف سائنس ، کامرس اینڈ آرٹس فار گرلز نے یہاں بچوں کی ذہنی ترقی کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے انہیں سائنسی نمائش کا موقع فراہم کیا ۔ سمباسس  کے زیر اہتمام منعقدہ اس سائنسی نمائش میں تھانہ اور دوسرے تعلقہ کے اسکول کے بچوں  نے حصہ لیا ۔
 تھانہ ضلع پریشد پرائمری اور ثانوی تعلیمی ادارے اور سمباسس اسکول ممبرا کے زیر اہتمام ۴۵؍ویں ضلعی سائنس نمائش میں مختلف تعلقہ کے اسکولوں کے بچوں نے اپنے اپنے پروجیکٹ کی نمائش کی ۔  اس میں تقریباً ۶۰؍پروجیکٹوں کی نمائش کی گئی۔سماج کی ترقی، سائنس ٹیکنالوجی، تمام بچوں اور تعلیم کو بڑھاوا دینے کے لئے اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
  سائنسی نمائش میں کئی مہمانانِ خصوصی رہے۔اس کا  افتتاح ایم آر ایچ ایم کے صدر پرکاش پاٹل کے ہاتھوں ہوا ۔انہوں نے وہاں موجود تمام طلبہ کے پروجیکٹ کا مطالعہ بھی کیا ۔ نمائش میں ایم آر ایچ ایم  کےنائب صدر سبھاش گوٹی رام پوار، ضلع پریشد کے وزیر تعلیم شیش رائو بڈے، سمباسس کے ایگزیکٹیوڈائریکٹر کمل راج دیو اور پرنسپل  سنیہ لتا دیو  اسٹیج پر موجود تھے۔
 سبھاش گوٹی رام پوار نے بچوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سائنسی نمائش سے ملک کو ایک سائنسداں مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بچوں کی ترقی کے لئے یہ سائنسی نمائش بہت اہمیت رکھتی ہے۔ سائنسی نمائش میں مختلف تعلقہ کے اسکولوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔یہ سائنسی نمائش لگاتار تین دنوں تک چلی۔اس کی نگرانی  تھانہ ضلع پریشد کے سائنس سپروائزر سریش دیشمکھ نے کی۔نمائش میں مہمانِ خصوصی دیپالی پاٹل نے تمام بچوں کو مبارکبادی دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  شیش رائو بڈے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کابینی وزیر جتیندر اوہاڑنے بھی وائس میسیج کے ذریعے طلبہ کو  دعائیں دیں۔سائنسی نمائش میں انتظامی عملہ اور میونسپلٹی کے پرائمری اور ثانوی اسکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا اور اپنے پروجیکٹ پیش کئے۔اس کے علاوہ پرائمری اور ثانوی ادارے کے اساتذہ نے بھی نمائش میں حصہ لے کر ٹیچنگ ایڈس پیش کئے۔

city news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK