Inquilab Logo

اسرائیل میں۴؍ سال سے بھی کم عرصے میں ۵؍ویں مرتبہ انتخابات

Updated: November 02, 2022, 11:42 AM IST | Agency | Tel Aviv-Yafo

اسرائیل کے صد ر اسحاق ہر تزوگ اور وزیر اعظم یا ئر لپید نےحق رائے دہی کا استعمال کیا۔ سیاسی بحران ختم کرنے کیلئے عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کی

 A view of Polingbooth in Israel .Picture:AP/PTI
اسرائیل میں پولنگ بوتھ کا ایک منظر۔ اےپی / پی ٹی آئی

اسرائیل میں طویل سیاسی بحران کے  درمیانی منگل کو  پارلیمانی  انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔ واضح رہےکہ ان دنوں اسرائیل میں سنگین سیاسی بحران ہے  ۔ کئی انتخابات کے بعد بھی کسی جماعت کو اکثریت نہیں ملی   ہےجس کے سبب  اتحادی حکومتیں بنتی رہیں مگر وہ زیادہ دن نہیں چل سکیں ۔   میڈیارپورٹس کے مطابق منگل کو اسرائیل میں  پارلیمانی انتخابا ت کیلئے  صبح سے شام تک  ووٹنگ ہوئی۔ اس  دوران اسرائیل کے صد ر اسحاق ہر تزوگ  اوراسرائیل کے وزیر اعظم  یا ئر لپید نے اپنے  حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ صبح صبح  ووٹ ڈالنے کے بعد اسحاق ہر تزوگ نے اسرائیل میں سیاسی بحران ختم کرنے کیلئے عوام  سے ووٹ دینے کی اپیل کی ۔  و اضح رہےکہ اسرائیل میں۴؍ سال سے بھی کم عرصے کے دوران  پانچویںمرتبہ انتخابات ہو رہے ہیں ۔ رواں بر س  جون میں اتحادی حکومت کے  وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے پارلیمنٹ تحلیل کردی تھی  اور وہ سبکدوش ہوگئے ۔ اپنے استعفیٰ سے ایک ہفتہ قبل نفتالی بینیٹ نے  اعلان کیا تھا کہ ان کا ایک سال پرانا، نظریاتی طور پر تقسیم ۸؍ جماعتی اتحاد اب مزید ساتھ چلنے کے قابل نہیں ہے۔ اس وقت اپوزیشن لیڈر بنیامین نیتن یاہو اور ان کے اتحادی   دوبارہ انتخابات کے حق میں نہیں  تھے۔   وہ  موجودہ  اراکین پارلیمنٹ ہی کی بنیاد پر نیتن یاہو کی قیادت میں ایک نئی حکومت بنانے کیلئے بات چیت اور مذاکرات کر رہے تھے۔ ان مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں ملک میں انتخابات نہیں  ہوتے لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد  اس کے وقت اسرائیلی  وزیر خارجہ یائر لپید کو  کارگزار وزیر اعظم بنایاگیا۔   اس سے پہلے یائر  لپید    اور بینیٹ نے جون۲۰۲۱ء میں اتحادی حکومت قائم کی تھی۔ اس طرح  اسرائیل میں دو سالہ سیاسی بحران کا خاتمہ ہوا تھا جو سابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی طرف سے مسلسل حکومت سازی میں ناکامی کے سبب  پیدا ہوا تھا لیکن جون ۲۰۲۲ء میں یہ حکومت بھی گرگئی۔ 

israel Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK